شگر ، دریا کی کٹاؤ سے دریا برد ہونے والا پل آج بھی اسی حال میں پڑا ہوا ہے. اہلیان و عمائدین تستے

urdu news

شگر ، دریا کی کٹاؤ سے دریا برد ہونے والا پل آج بھی اسی حال میں پڑا ہوا ہے. اہلیان و عمائدین تستے
شگر(5 سی این نیوز) اہلیان و عمائدین تستے مونجینگ کورفے برالدو نے کہا ہے دریا کی کٹاؤ سے دریا برد ہونے والا پل آج بھی اسی حال میں پڑا ہوا ہےمحکمے کے اعلیٰ حکام اور عملے نے جائے موقع پر دورہ کر کے ٹھیکیدار بھی نامزد کیا تھا پر ابھی تک کوئی کام نہیں ہو پایا جبکہ محکمے کے اعلیٰ حکام نے دورے کے دوران متاثرہ تینوں گاؤں کے عوام اور سرکاردگان کو جلد کام شروع کرنے کی یقین دھانی کرائی تھی پر اب تک کوئی کام عمل میں نہ آنا لمحہ فکریہ ہے ۔جس کی وجہ سے تینوں گاؤں میں صحت، بچوں کی ایجوکیشن، اشیاء خوردونوش بری طرح متاثر ہو چکا ہے جس سے تینوں گاؤں میں پیچیدگیاں دن بہ دن بڑھ رہا ہے۔متعلقہ ٹھیکیدار نے اسی وقت عارضی طور پر ایک گراڑی بنالیا ہے جوکہ کاریگر ثابت نہیں ہوا۔ گراڑی کا ایک پولی بھی درمیان سے کریک آیا ہوا ہے جو کہ عام لوگوں کے لئے استعمال کرنا بہت رسکی ہے کیونکہ اسی گاڑاڑی سے چھوٹے چھوٹے بچے کوئی سینو سے کوئی سرونگو تھونگل سے کورفے مڈل سکول میں پڑھنے کے لئے آتا ہے اور کوئی تستے مونجینگ سے اسکولی ہائی سکول میں پڑھنے جاتے ہیں۔ جس سے بچوں اور مریضوں کو گاڑاڑی کھینچنا ناممکن ہے اور خطرے سے خالی نہی۔ ہم اہلیان تستے مونجینگ اور کورفے ڈی سی شگر ولی اللہ فلاحی اور ایکسن بی اینڈ آر ذکاوت علی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس پل کی از خود نوٹس لے کر جلد کام شروع کیا جائے تاکہ متاثرہ تینوں گاؤں میں بڑھتی ہوئی پیچیدگیوں سے نجات مل سکے
urdu news

فیالونگ واٹر ڈائیورجن پروجیک ، رواں سال پانی سدپارہ ڈیم میں لائیں‌گے، آغا باقر الحسینی

شگر .کلاس روم نہ ہونے کی وجہ سے بوائز پرائمری سکول گلشن آباد بیسل کے بچوں کی پڑھائی متاثر، بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں