ایران میں پاکستانی زائرین کے بس کو ٹریفک حادثہ، 30 سے زائد زائر شہید، متعدد شدید زخمی

urdu news

ایران میں پاکستانی زائرین کے بس کو ٹریفک حادثہ، 30 سے زائد زائر شہید، متعدد شدید زخمی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ایران میں پاکستانی زائرین کے بس ٹریفک حادثہ، 30 سے زائد زائر شہید، متعدد شدید زخمی ، کراچی پاکستان سے اربعین حسینی پر جانے والی زائرین کی بس کو حادثہ ، درجنوں پاکستانی زائرین شہید ، بیسیوں زخمی ہو گئے ، ذرائع کے مطابق لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے زائرین کی بس کاایران کے شہر یزد میں خطرناک حادثہ پیش آ گیا جس کے نتیجے میں 30 زائرین کی شہادت کی اطلاع موصول ہوئی ہے جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں .
دوسری جانب ایران کی مہر نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہوگئی ہے، زخمیوں کے علاج کے لیے شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق بدقسمت بس تفتان دہشیر چیک پوائنٹ کے قریب الٹ گئی اور آگ لگ گئی۔بس جس میں 53 مسافر سوار تھے، کل رات حادثے کا شکار ہوگئی۔ پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق، بس میں 14 خواتین سمیت 50 سے زائد مسافر سوار تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 10 افراد کا تعلق خیرپور سے تھا جب کہ چھ کا تعلق کشمور سے تھا۔ اربعین میں شرکت کے لیے لاڑکانہ سے روانہ ہونے والے قافلے کے رہنما سید اطہر شمسی نے بتایا کہ زائرین کا گروپ دو بسوں میں سفر کر رہا تھا۔ آگے بڑھنے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی، جب کہ دوسری بس دستاویزات سے متعلق مسائل کی وجہ سے پیچھے رہ گئی۔ ایرانی سیکورٹی فورسز نے بتایا تمام زخمیوں اور ڈیٹ باڈیز کو ہسپتال پہنچا دئیے گئے ہیںَ اور ہسپتال میں‌امرجنسی نافذ کر دیا گیا ہے

پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں تین فوجی شہید ہو گئے، پانچ حملہ آور مارے گئے

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت پر معاون خصوصی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ انڈسٹریز محمد علی قائد نے ضلع استور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ

urdu news

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں