منشیات کی بڑھتی ہوئی رجحان، نوجوان نسل تباہی کے دہانےپر پہنچ گئی

urdu-news

منشیات کی بڑھتی ہوئی رجحان، نوجوان نسل تباہی کے دہانےپر پہنچ گئی،
گلگت (5 سی این نیوز )
منشیات کی بڑھتی ہوئی رجحان، نوجوان نسل تباہی کے دہانےپر پہنچ گئی، منشیات کی بڑھتی ہوئی رجحان، نوجوان نسل تباہی کے دہانےپر پہنچ گئی، نسل نو کو تباہی کےدہانے سے بچانے کیلئے معاشرے کےہر طبقے کو اگےانا ہوگا۔یہ باتیں یاسین سوشل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ارگنائزیشن کے منعقدہ ایک اہم اجلاس میں کیں۔ اجلاس میں انریری کپٹن (ر) غلام جان کی زیرصدارت میں منعقد ہوا جس میں چیف پیٹران ریٹائرڈ سیکرٹری مومن جان، صدر کور کمیٹی صوبیدار متائب شاہ،جنرل سیکرٹری زاہدکریم، پروفیسر شاہ رائس خان،خنجر بیگ ایڈوکیٹ، ولی خان ایڈوکیٹ، شکورخان ایڈوکیٹ، الیجاہ امتیاز حسین، خوش عالم،، عزیزاللہ، سیدانتظارعلی حکیم الدین، راجا بلبل نادر، ایوب خان، محمد کریم, شکوراعظم رومی سمیت دیگرممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں منشیات کے پھیلتے ہوئے رجحانات پر سخت تشویش کا اظہار کرتےہوئے متعلقہ اداروں کو اگےاکر کردار اداکرنے کی ضرورت پرزوردیااور جرائم پیشہ افراد کو معززعدالتوں سے سزائیں دلوانے کیلئے جی بی قانون ساز اسمبلی میں سخت قانون سازی کرنےکی ضرورت پر بھی زوردیااور اس بات کو یقینی بناناہوگاکہ ائندہ کوئی بھی منشیات میں ملوث شخص قانون کے شکنجے سے چھوٹ نہ پائے جیساکہ ماضی میں ہوتاارہاہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نوجوان نسل میں منشیات کےخلاف شعور اجاگر کرنے کیلئے جولائی کے پہلے ہفتے میں محکمہ انسداد منشیات گلگت بلتستان کے اشتراک سے منشیات کے سدباب کیلئے ایک سمینار کا انعقادکیاجائےگا۔جس میں یوتھ سمیت علاقے عمائدین کو مدعو کیا جائے گا۔ سمینار میں خودکشیوں کے حوالے سے ڈسکشن کے علاوہ ذہنی صحت ، کیئریر کونسلنگ اور اخلاقیات کے موضوع پر ماہرین اپنے ارا سے نوازیں گے تاکہ ان تمام نکات کے مدنظر رکھتے ہوئے ائندہ کا لائحہ عمل طےکیاجاسکے۔ اس کے علاوہ تعلیمی اداروں بالخصوص قراقرم یونیورسٹی کے طلباءوطالبات کو اس بات پر امادہ کرنے کی کوشش کی جائےگی کہ ان کے زریعے ان اداروں میں منشیات کے لعنت سے پاک ماحول تشکیل دیاجاسکے۔ اجلاس میں ایس ایس پی غذر اور دیگر متعلقہ اداروں کی مدد و معاونت کو ناگزیر قراردیتے ان اداروں کے ساتھ وقتاً فوقتاً پروگریس کاجائزہ لیاجائےگا۔ اجلاس میں ائی جی پی گلگت بلتستان بلتستان افضل محمود بٹ کی منشیات سدباب کیلئے کئے جانےوالے کوششوں کو سراہاگیا۔تاہم منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات کو مضبوط شواہد کے ساتھ عدالتوں میں پیش کرنےکی ضرورت پر بھی زوردیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں