گلگت : ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات کیپٹن (ر) مشتاق احمد کی زیر سر براہی ایمر جینسی ورکس کی جانچ پڑتال کیلئے قائم شدہ سکروٹنی کمیٹی کا پانچواں اجلاس
گلگت : ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات کیپٹن (ر) مشتاق احمد کی زیر سر براہی ایمر جینسی ورکس کی جانچ پڑتال کیلئے قائم شدہ سکروٹنی کمیٹی کا پانچواں اجلاس
رپورٹ،عابد شگری 5 سی این نیوز
گلگت : ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات کیپٹن (ر) مشتاق احمد کی زیر سر براہی ایمر جینسی ورکس کی جانچ پڑتال کیلئے قائم شدہ سکروٹنی کمیٹی کا پانچواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں حالیہ سیلاب اور طوفانی بارشوں سے متاثر علاقوں میں جاری ریلیف اور بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور درجہ ذیل فیصلے لئے گئے۔
1۔ ضلع استور میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر علاقے میں ہونیوالے نقصانات کا جائزہ لیا گیا اور اور متعلقہ اداروں کی طرف سے تجویز کردہ ایمرجینسی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
2۔ گلگت میں سیلاب اور ریائی کٹاو سے متاثر ہونے والے علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کیلئے تجویز کردہ منصوبوں کی جانچ پڑتال کی گئی اور ایمر جینسی منصوبوں کے تناظرمیں قابل عمل منصوبوں پر عمل درآمد کی منظوری دیدی گئی۔
3۔ ضلع گنگچھے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی ورکس کے حوالے سے متعلقہ حکام کی جانب سے پیش کردہ قابل عمل منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے اس موقع پر مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نوکے اقدامات تیز کرنے اور عوام کو فوری طور پر ریلیف فراہم کرنے کیلئے سکروٹنی کمیٹی کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد ہونگے تاکہ بحالی منصوبوں کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا جاسکے اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات بروئے کار لائے جا سکیں۔
urdu news