urdu news 13th martyrs anniversary sector 0

سیاچن کا محاذ دنیا کا بلند ترین میدانِ جنگ ہے جہاں دشمن کے علاوہ شدید ترین موسمی حالات بھی پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کے لیے ایک مستقل آزمائش بنے رہتے ہیں۔سانحہ گیاری سیکٹر کے شہداء کی 13 ویں برسی منا رہی ہے
رپورٹ، فیصل دلشاد شگری سی این نیوز
سیاچن کا محاذ دنیا کا بلند ترین میدانِ جنگ ہے جہاں دشمن کے علاوہ شدید ترین موسمی حالات بھی پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کے لیے ایک مستقل آزمائش بنے رہتے ہیں۔سانحہ گیاری سیکٹر کے شہداء کی 13 ویں برسی منا رہی ہے ، یہاں کی برفانی چوٹیاں اور تند و تیز ہوائیں نہ صرف جانیں لے لیتی ہیں بلکہ یہ خطہ اپنی بے پناہ مشکلات کی وجہ سے دنیا کی سب سے خطرناک فوجی چوکی بھی کہلاتا ہے۔
7 اپریل 2012 کو سیاچن کے گیاری سیکٹر میں ایک ایسا ہی دل دکھانے والا سانحہ پیش آیا جب اچانک گرنے والے برفانی تودے نے پاک فوج کے بٹالین ہیڈکوارٹر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اس المناک حادثے میں 129 بہادر جوانوں اور افسروں نے وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، حادثے کی شدت اور برفانی تودے کے حجم کے باعث ابتدائی طور پر تو غیر ملکی ریسکیو ٹیموں نے بھی اسے ناممکن قرار دے دیا تھا۔
مگر پاک فوج کے جوانوں نے ہمت نہ ہاری،انجینئر کور کے جوانوں نے انتہائی مشکل حالات میں بھی ریسکیو آپریشن جاری رکھا، کئی دنوں تک جاری رہنے والی انتھک کوششوں کے بعد یہ مشکل ترین آپریشن پایہ تکمیل تک پہنچا، شہداء کی لاشوں کو برف سے نکالنا اپنے آپ میں ایک معرکہ تھا جو پاک فوج کی بے مثال ہمت اور جذبہ حب الوطنی کا منہ بولتا ثبوت تھا۔
آج بھی سیاچن کی برفانی وادیوں میں کھڑی “یادگار شہداء” ان عظیم ہستیوں کی قربانیوں کی گواہی دیتی ہے جنہوں نے وطن کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
سانحہ گیاری نہ صرف پاک فوج بلکہ پوری قوم کے لیے ایک دردناک واقعہ تھا جس نے ثابت کیا کہ ہمارے جوان کس طرح ہر مشکل گھڑی میں ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کی بازی لگا دیتے ہیں.
آج سانحہ گیاری کے 13 سال بعد بھی پوری قوم فخر سے اپنے شہداء کو یاد کرتی ہے، یہ وہ عظیم ہستیاں تھیں جنہوں نے سیاچن کی برفانی چوٹیوں پر پاکستان کا پرچم بلند رکھنے کے لیے اپنی زندگیاں قربان کر دیں، شہدائے گیاری کی یہ قربانی ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی، ان کی داستانِ شجاعت آنے والی نسلوں کو یہ سبق دیتی رہے گی کہ وطن کی حفاظت سے بڑھ کر کوئی عبادت نہیں۔
ہم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔ پاک فوج کے ان جواں مردوں نے ثابت کیا کہ وطن کے دفاع کے لیے سیاچن کی برفانی چوٹیاں ہوں یا صحرا کی تپتی ریتیں، پاکستان کے سپاہی ہر محاذ پر اپنی قربانیوں کی داستانیں رقم کرتے رہیں گے انشاء اللہ
اللّہ پاک سانحہ گیاری سیکٹر کے تمام شہداء کے درجات بلند کریں، آمین۔
پاکستان پائندہ باد

urdu news 13th martyrs anniversary sector

100% LikesVS
0% Dislikes

سیاچن کا محاذ دنیا کا بلند ترین میدانِ جنگ ہے جہاں دشمن کے علاوہ شدید ترین موسمی حالات بھی پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کے لیے ایک مستقل آزمائش بنے رہتے ہیں۔سانحہ گیاری سیکٹر کے شہداء کی 13 ویں برسی منا رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں