سیکریٹری فنانس گلگت بلتستان عزیز احمد جمالی اور ان کے بیٹے حمزہ جمالی نے خسرگنگ چوٹی سر کرلی

urdu news

سیکریٹری فنانس گلگت بلتستان عزیز احمد جمالی اور ان کے بیٹے حمزہ جمالی نے خسرگنگ چوٹی سر کرلی
شگر( عابد شگری 5 سی این نیوز) سیکریٹری فنانس گلگت بلتستان عزیز احمد جمالی اور ان کے بیٹے حمزہ جمالی نے خسرگنگ چوٹی سر کرلی ۔ انہوں نے صرف 12 گھنٹے میں چوٹی سر کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ انہوں نے یہ ریکارڈ اپنے بیٹے اور دو اور کوہ پیماؤں کیساتھ انجام دی۔ ساتھ انہیں خسرگنگ سر کرنے والے کسی پاکستانی سرکاری اعلی آفیسر ہونے کا عزاز اپنے نام کرلیا۔ عزیز جمالی نے اپنے بیٹے حمزہ جمالی کیساتھ خسرگنگ چوٹی 10 کی درمیانی شب سر کرلی ۔ خسرگنگ سر کرنے کے بعد واپس شگر پہنچنے پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہاڑوں پر چڑھنا ان کا شوق ہے اور اپنی شوق کو تسکین بخشنے کیلئے خسرگنگ پر مہم جوئی کی ۔ جوکہ کامیاب رہا ۔ انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے کم وقت میں اس چوٹی کو سر کرلیا ۔ عزیز جمالی اس سے قبل بلترو سمیت کئی چوٹیوں پر ٹریکنگ کرچکا ہے۔ وہ خسرگنگ چوٹی سر کرنے والی پہلے پاکستانی اعلی آفیشل ہے۔ اس سے قبل کسی پاکستانی اعلی آفیسر نے اس چوٹی کو سر نہیں کرسکا۔

ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی ہدایت پر ایمرجنسی ورکس کمیٹی دریا و ندی نالوں میں طغیانی کے باعث متاثر ہوئے سڑکوں، پلوں، واٹر سپلائی سسٹمز، بجلی گھروں اور دیگر انفراسٹرکچرز کا معائنہ

محکمہ خزانہ شگر کے ملازمت کی تعیناتی میں ناانصافی کیخلاف رضاکار اہلکار شکیل علی نے احتجاجی بھوک ہڑتال دوسرے روز میں داخل ہوگئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں