ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی ہدایت پر ایمرجنسی ورکس کمیٹی دریا و ندی نالوں میں طغیانی کے باعث متاثر ہوئے سڑکوں، پلوں، واٹر سپلائی سسٹمز، بجلی گھروں اور دیگر انفراسٹرکچرز کا معائنہ
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی ہدایت پر ایمرجنسی ورکس کمیٹی دریا و ندی نالوں میں طغیانی کے باعث متاثر ہوئے سڑکوں، پلوں، واٹر سپلائی سسٹمز، بجلی گھروں اور دیگر انفراسٹرکچرز کا معائنہ
شگر(عابد شگری 5 سی این نیوز) ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی ہدایت پر ایمرجنسی ورکس کمیٹی دریا و ندی نالوں میں طغیانی کے باعث متاثر ہوئے سڑکوں، پلوں، واٹر سپلائی سسٹمز، بجلی گھروں اور دیگر انفراسٹرکچرز کا معائنہ کر رہے ہیں واضح رہے کہ شگر میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے گلیشئروں کا پگھلاؤ میں بے تحاشہ اضافہ ہو کر دریائے برالدو اور باشہ میں طغیانی و سیلابی صورتحال ہے جس سے تستے کورفے پل، پکورا پل، تستون روڈ بہ جانے سے کئی گاؤں کا زمینی راستہ منقطع ہو گیا ہے کے ٹو روڈ کئی مقامات پر کٹاو کی وجہ سے بلاک ہو گیا ہے باشہ نیاسلو، زل و دیگر جگہوں پر سڑک کٹاو کا شکار ہے اسی طرح گلاب روڈ کو بھی شدید خطرہ لاحق ہے ہو پاور ہاؤس کی سول و ای اینڈ ایم کے تنصیبات کو نقصان پہچنے کی وجہ بجلی کی سپلائی بند ہے اس کے علاوہ کئی گاؤں کے واٹر سپلائی سسٹم، واٹر چینلز بہ گئے ہیں حفاظتی بند ٹوٹ چکے ہیں جگہ جگہ عوام کی زرعی و غیر زرعی اراضی و درختان بھی کٹاؤ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے کروڑوں روپے کے مالیت کا نقصان ہو رہا ہے ڈی سی شگر نے ان تمام نقصانات کا جائزہ لینے اور بحالی کے لئے تخمینہ لگانے اور جلد کام شروع کرنے کے لئے ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو شگر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں تمام ضروری محکموں کے سربراہان کو شامل کیا گیا ہے کمیٹی نے ان تمام جگہوں کا دورہ کرکے اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے جسے یکجا کرکے متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی ہے اور مزید نقصانات کی رپورٹ موصول ہو رہے ہیں انہیں بھی بھیج دیا جائے گا امید ہے جلد بحالی کےلئے سکیمز منظور ہو جائیں گے اور عوام کے مسائل حل ہونگے۔
urdu news