مونیٹرنگ انسٹیوٹ ضلع شگر میں ہی تعمیر ہوگا ، ریجنل ڈائریکٹر نیوٹک زیشان علی

urdu news

مونیٹرنگ انسٹیوٹ ضلع شگر میں ہی تعمیر ہوگا ، ریجنل ڈائریکٹر نیوٹک زیشان علی
شگر(5 سی این نیوز) ریجنل ڈائریکٹر نیوٹک زیشان علی نے کہا ہے مونیٹرنگ انسٹیوٹ کے تاخیر کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان نے خصوصی نوٹس لیا ہے۔ اور یہ انسٹیٹیوٹ ضلع شگر میں ہی تعمیر ہوگا۔ انہوں نے کہ شگر کے علاقے میں ٹورزم ایک ابھرتی ہوئی معشیت کے طور پر ابھر رہا ہے ہماری کوشش ہو گی اس سیکٹر میں جتنے بھی مواقع موجود ہے اس میں لوگوں کو آگے لائیں ۔ ایک سوال کے جواب میں زیشان علی ریجنل ڈائریکٹر نیوٹک نے خوشخبری سنائی یہاں پر مونٹرینگ انسٹیوٹ کے حوالے سے جو معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس میں وزیر اعظم نے خود ایکشن لیا ہے میں بحثیت ممبر یقین دلاتا ہوں یہ انسٹیوٹ شگر میں جہاں جگہ الاٹ ہوا ہے وہاں بنے گا۔ ساتھ میں وزیر اعظم نے اپنے خصوصی مشیر کو یہاں دورے پر بھیجا تھا۔ انشاللہ اس سال مانیٹرنگ انسٹیوٹ پر بھی کام شروع ہو گا۔

ہمارا ادارہ نوجوانوں کی فنی مہارتوں میں اضافے کے لیے کام کر رہا ہے اور ہم یونیورسٹی آف بلتستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں، چیئرپرسن NAVTTC محترمہ گلمینہ بلال احمد

شگر، چئیر پرسن نیوٹیک گل مینہ بلال اور ریجنل ڈائریکٹر زیشان علی نے شگر میں الشہباز ویمن ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا
urdu news

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں