شگر النور پبلک سکول حشوپی شگر میں منعقدہ النور سپورٹس گالا 2025 شاندار انداز میں اختتام پذیر ہوا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر النور پبلک سکول حشوپی شگر میں منعقدہ النور سپورٹس گالا 2025 شاندار انداز میں اختتام پذیر ہوا۔ مختلف کھیلوں کے دلچسپ مقابلے ہوئے جن میں فٹبال، کرکٹ، والی بال، بیڈمنٹن سمیت متعدد کھیل شامل تھے۔
فٹبال کا ٹائٹل النور بلیو، کرکٹ کا النور گرین جبکہ والی بال کا النور ریڈ کے نام رہا۔
اختتامی تقریب میں کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافی اور کیش پرائز تقسیم کیے گئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل افتخار علی شگری نے کہا کہ “آج کا دن النور پبلک سکول حشوپی کی تاریخ میں ایک یادگار دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ ہمارے طلبہ و طالبات نے ثابت کیا کہ وہ صرف تعلیمی میدان میں ہی نہیں بلکہ کھیلوں کے میدان میں بھی کسی سے پیچھے نہیں۔”
انہوں نے اساتذہ، انتظامیہ اور طلبہ کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ “جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہے، اصل بات حصہ لینا اور جذبۂ سپورٹس مین سپرٹ کو برقرار رکھنا ہے۔”
انہوں نے اعلان کیا کہ اگلے چند دنوں میں تقسیمِ انعامات کی خصوصی تقریب منعقد ہوگی جس میں فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافیاں، میڈلز اور نقد انعامات دیے جائیں گے۔
urd news, urdu news, Al-Noor Sports Gala 2025 Concludes Grandly