رہنما فواد چوہدری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا،
اسلام آباد: رہنما فواد چوہدری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور .
The two-day physical remand of leader Fawad Chaudhry was approved.
جوڈیشل مجسٹریٹ نے ہفتے کے روز پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، جنہیں ‘الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے ارکان کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
حکم نامے میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد پولیس کو حکم دیا کہ پی ٹی آئی رہنما کا ریمانڈ ختم ہونے پر پیر (30 جنوری) کو ان کی عدالت میں پیش کیا جائے۔
گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بغاوت کے مقدمے میں فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی پولیس کی درخواست منظور کرلی۔
ایڈیشنل سیشن جج طاہر محمود خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی رہنما کو آج عدالت لایا گیا۔