ساڑھے 5 کروڑ پاکستانی بجلی سے محروم، چیئرمین نیپرا کا انکشاف۔
ساڑھے 5 کروڑ پاکستانی بجلی سے محروم، چیئرمین نیپرا کا انکشاف۔
Pakistan News, 5.5 million Pakistanis are deprived of electricity, Chairman Nepra revealed.
رپورٹ : 5CN نیوز
نیپرا چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی ںے انکشاف کیا ہے کہ ابھی تک ساڑھے پانچ کروڑ پاکستانی بجلی سے محروم ہیں
چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے انکشاف کیا کہ 26 فیصد پاکستانیوں کو ہم آج تک بجلی فراہم نہیں کر سکے، اس کا مطلب ساڑھے 5 کروڑ پاکستانی بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔
چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ اگر بجلی نہیں تو ان لوگوں کے پاس میڈیکل، صاف پانی اور تعلیم کی سہولیات بھی نہیں، لوگ پیسے دینے کو تیار ہیں لیکن ہم ان کو بجلی نہیں دے پارہے، کیوں کہ ساڑھے پانچ کروڑ لوگوں کو بجلی پہنچانے کا کوئی ڈسٹری بیوشن سسٹم نہیں ہے۔
توصیف ایچ فاروقی نے کہا کہ ملک میں 43 ہزارمیگا واٹ بجلی ہونے کے باوجود کئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، جب وقت تھا تب ہم نے بجلی کنزرویشن (محفوظ) پر زور نہیں دیا، ہميں غلطی کو سدھاریں تاکہ غلطی دوبارہ نہ ہو۔
چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ یہ غلط ہوگا کہ بجلی موجود ہے اور ڈیمانڈ کم کردو، اس وقت بجلی کی ڈیمانڈ اور اکانومی دبی ہوئی ہے امید ہے جلد معاملات بہتر ہو جائيں گے، بہتر ہے ہم گرین انرجی پر چلے جائیں، ڈسکوز 17 فیصد کے قریب نقصان دیتے ہیں، 10 فیصد نقصان بجلی چوری کی وجہ سے اٹھانا پڑ رہا ہے۔