شگر آٹھ سال کی عمر میں 6455میٹر بلند چوٹی خسر گنگ سر کرنے والے ریکارڈ یافتہ کوہ پیما ارحان شگری اور 12سالہ دانش سدپارہ کامیاب مہم جوئی کے بعد واپس شگر پہنچ گئے فیصل دلشاد
شگر آٹھ سال کی عمر میں 6455میٹر بلند چوٹی خسر گنگ سر کرنے والے ریکارڈ یافتہ کوہ پیما ارحان شگری اور 12سالہ دانش سدپارہ کامیاب مہم جوئی کے بعد واپس شگر پہنچ گئے فیصل دلشاد
Little mountaineer Arhan Shigri and Danish reached Shigar after successful sumit of Khosor Gang
شگر پہنچنے پر ننھے کوہ پیماؤں ارحان شگری اور دانش سدپارہ کا شاندار استقبال کیا گیا۔ بیس کیمپ سے واپس پہنچنے پر عزیز و اقاریب نے ننھے کوہ پیماوں کا استقبال کیا۔ ڈپٹی کمشنر شگر والی اللہ فلاحی اور اسسٹنٹ کمشنر شگر حمزہ مراد کا ننھے کوہ پیماؤں کا استقبال کیلئے پہنچ گئے۔ ڈپٹی کمشنر شگر اور اسسٹنٹ کمشنر شگر نے ننھے کوہ پیماؤں کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہار پہنا کر ان کا خوش آمدید کہا۔ننھے کوہ پیماؤں کا خسر گنگ سر کرنے پر جذباتی ہوگئے اور دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سمیت دیگر چوٹیوں کو سر کرنے کا عزم کا اظہار کیا ۔ ڈپٹی کمشنر شگر نے ننھے کوہ پیماؤں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کرنے کا اعلان کیا۔