ڈیفنس سے نئی نویلی دلہن کی پھندا لگی لاش برآمد، خودکشی کا معاملہ مشکوک ہوگیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے ایک لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ زینب زوجہ زین عمر کی پھندا لگی لاش ڈیفنس فیز 5 بدر کمرشل کے فلیٹ سے ملی ہے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی لگ رہا تھا تاہم مزید تفتیش کے دوران خودکشی کا معاملہ مشکوک لگ رہا ہے، لاش کا پوسٹ مارٹم ہونے کےبعد صورتحال واضح ہوگی۔
پولیس کے مطابق لڑکی کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور اس کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی، شادی کے بعد لڑکی اپنے شوہر کی خالہ کے گھر رہائش پذیر تھی جبکہ واقعے کے وقت شوہر گھر پر موجود نہیں تھا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ متوفی خاتون کا شوہر سکیورٹی ادارے کا ملازم ہے، معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کر دی ہے
karachi news, Newlywed Bride Found Hanging in Defence
علیمہ خان کے نام موجودجائیداد کی تفصیل عدالت میں پیش، 11ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
شگر، زرعی فارم کینہ پی کی حالت زار, کوئی سننے والا نہیں ، سماجی شخصیت حاجی علی
گلگت بلتستان کے سرکاری سکولوں کے بچوں پر مذید تجربات کا سلسلہ بند کیا جائے. نجف علی




