اسرائیلی بمباری سے مزید 5 فلسطینی شہید، شہدا کی تعداد 43 ہزار سے تجاوز

international news in urdu

اسرائیلی بمباری سے مزید 5 فلسطینی شہید، شہدا کی تعداد 43 ہزار سے تجاوز
رپورٹ، 5 سی این نیوز
غزہ:اسرائیلی بمباری سے مزید 5 فلسطینی شہید، شہدا کی تعداد 43 ہزار سے تجاوز، اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، مواصی کے علاقے میں تازہ بمباری کے نتیجے میں مزید پانچ فلسطینی شہید ہو گئے، جس کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک شہدا کی مجموعی تعداد 43,846 تک پہنچ چکی ہے۔
شدید حملے اور تباہی
– اتوار کی صبح سے غزہ میں اسرائیلی حملوں کی تعداد 111 تک پہنچ گئی، جن میں 70 افراد شمالی غزہ میں شہید ہوئے۔
– بیت لاحیہ، النصیرات، اور البریج میں عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں درجنوں بے گناہ افراد، جن میں عورتیں اور بچے شامل تھے، شہید ہو گئے۔
– غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں رہائشی عمارتوں اور بے گھر شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
القسام بریگیڈ کی جوابی کارروائی
– شمالی غزہ میں القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے اسرائیلی فوج سے جھڑپوں میں ایک کیپٹن کو ہلاک اور متعدد فوجیوں کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
– القسام نے کئی صیہونی گاڑیاں اور ٹینک تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا۔
یمنی حوثیوں کا ڈرون حملہ
– یمنی حوثیوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے ایک فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا، جس میں بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ہے اسرائیلی فوج اس نقصان کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا اسرائیل کی جانب سے 5 اکتوبر سے شروع کیے گئے فوجی آپریشن کا مقصد غزہ کے شمالی علاقوں کو خالی کرانا ہے، جس کے دوران مسلسل بمباری کی جا رہی ہے۔
عالمی ردعمل اور صورتحال
فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی برادری غزہ کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہی ہیں، تاہم اسرائیل کی جارحیت تھمنے کا کوئی اشارہ نہیں۔
international news in urdu

اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف شہید

سپریم کورٹ نے الیکشن میں 50 فیصد سے زائد ووٹ لینے والے امیدواروں کو کامیاب قرار دینے کی درخواست خارج کر دی

ایک ادبی نشست علی اکبر ناطق کے ساتھ، راہی شگری

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں