ماہ رجب کی اہمیت –
ماہ رجب کی اہمیت –
Importance of the month of Rajab –
اسلامی میہنے میں ماہ رجب کا مرتبہ نہایت انچا ہے ۔رجب ماہ میں روزہ رکھنے کی ثواب بہت زیادہ ہے ۔بلکہ سیرت آٸمہ میں اس مہینے میں روزہ رکھنے کی سخت تاکید بھی کی گٸی ہے ۔اس ماہ کے پہلی کو امام باقر ع کی یوم ولادت مناٸی جاتی ہے ۔رجب مہینے کی آمد سے لوگوں کے دلوں میں خوشی کا سماں ہوتا ہے ۔اور اس مہینے کی سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اس ماہ کی تیرہ تاریخ کو امام اول شیر خدا مولود کعبہ فاتح خیبر داماد پیخمبر حضرت علی ع کی یوم ولادت انتہاٸی جوش و خروش سے مناٸی جاتی ہے ۔تمام شیعان علی اس دن نیۓ ملبوسات زیب تن کرتے ہیں اور محافلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔نزرو نیاز کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔آپ ع کی ولادت کے حوالے سے کسی شاعر نے کیا خوب لکھا ہے ۔کسیرا میسر نہ شد ای سعادت ۔ بہ کعبہ ولادت بہ مسجد شہادت ۔ پانچ رجب کو امام نقی ع کی یوم ولادت ہے ۔اسی طرح نو رجب المرجب کو شہزادہ علی اصغر ع کی ولادت کا سعادت دن ہے ۔آپ کم سن اسلام کے شہید ہیں ۔جنہوں نے شہ ماہی میں ہی کربلا معلای میں اپنی جان کا نزرانہ پیش کیا ۔دس رجب المرجب کو امامت کے نویں پھول امام تقی ع کی ولادت کا دن ہے ۔تیرہ تاریخ کو امام اول حضرت علی ابن ابی طالب ع کے یوم ولادت کا دن ہے ۔جب کھبی ماہ رجب کا چاند نظر آیا ۔مسکراتے ہوۓ کعبے کو علی یاد آیا ۔پندرہ رجب کو سیدہ بی بی حضرت زینب سلام علیہا کی یوم شہادت منایا جاتا ہے ۔اسلام کو کربلا کے بعد بچا کر امت تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔بیس رجب کو نیاز جعفر صادق ع کا دستر خوان سجایا جاتا ہے ۔گھروں میں طرح طرح کے کھانے دسترخوان میں سجایا جاتا ہے ۔لوگ ایک دوسرے کے گھروں میں جاتے ہیں اور کھانے کھا کر ایک دوسرے سے گلے ملتے ہیں ۔اس سے دوستیاں بڑھتی ہیں اور نفرت میں کمی آجاتی ہے ۔ایک طرف سے یہ امام جعفر صادق ع کا صدقہ ہے ۔پچیس رجب المرجب کو امامت ک ساتویں پھول امام موسی کاظم ع کے شہادت کا دن منایا جاتا ہے ۔ستاٸیس رجب المرجب کو شب معراج کا واقعہ رونما ہوا تھا ۔جب آنحضرت ص نے عرش معلی میں جا کر اپنے رب کے ساتھ ملاقات کی ۔اس کے علاوہ ٢٩رجب المرجب کو امام سوٸم حضرت امام حسین ع مدینہ منورہ سے کربلا معلی کی جانب روانہ ہوۓ ۔بہر حال رجب المرجب کا میہنہ بہت اہمیت کا مہینہ ہے ۔