لینڈ سکیپ 3 2 1759899973743 0

شگر: رواج پولو پریمیئر لیگ سیزن ٹو ، پانچویں روز کے دلچسپ مقابلوں میں شگر آماچہ اور سکردو رینگچن نے میدان مار لیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر: رواج پولو پریمیئر لیگ سیزن ٹو ، پانچویں روز کے دلچسپ مقابلوں میں شگر آماچہ اور سکردو رینگچن نے میدان مار لیا۔ شگر کے آماچہ پولو گراؤنڈ میں جاری رواج پولو پریمیئر لیگ سیزن ٹو کی رنگا رنگ تقریبات اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے۔لیگ کے پانچویں روز دو اہم میچ کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں شگر آماچہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شگر اسٹار کو 3 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیل کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا، تاہم شگر آماچہ کے کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک اور حکمتِ عملی کے ذریعے میچ پر مکمل گرفت حاصل کر لی۔ دوسرے میچ میں سکردو رینگچن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈغونی کو 4 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دی۔ سکردو رینگچن کے کھلاڑیوں نے کھیل کے آغاز سے ہی دباؤ برقرار رکھا اور مخالف ٹیم کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔ رواج پولو پریمیئر لیگ سیزن ٹو میں گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع کی بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، اور روزانہ کھیلے جانے والے میچز میں شائقین کی بڑی تعداد میدان میں موجود ہوتی ہے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news, gilgit baltistan news, polo match

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر: رواج پولو پریمیئر لیگ سیزن ٹو ، پانچویں روز کے دلچسپ مقابلوں میں شگر آماچہ اور سکردو رینگچن نے میدان مار لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں