Famous Young Vloggers Muhammad Shiraz and Muskan 0

عالمی شہرت یافتہ ننھے ولاگر محمد شیراز اور مسکان کی اپنے لوگوں سے دلی محبت، دانش میرزا تھلوی
گلگت بلتستان کو نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں ایک خوبصورت اور حسین ترین وادیوں میں شمار کیا جاتا ہے یہاں کے بہتے صاف شفاف گلیشیرز کا پانی، بلند و بالا پہاڑیں، جن پر برف کی چادریں اوڑھی ہوئی اور اپنی دامن سے دودھ کی نہروں کے طرح یخ پانی کے آبشاروں اور چھوٹے چھوٹے ندیوں کی شکلوں میں اپنی دامن سے گراتے ہیں۔
یہاں کے خوبصورتی ہی نہیں بلکہ یہاں کے لوگ بھی برف کی طرح نرم مزاج، وادیوں کی طرح خوبصورت، پہاڑوں کی ماند مظبوط اور مہمان نوازی میں پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہیں ۔ گلگت بلتستان کے انہی وادیوں میں سے ایک گاؤں جو ضلع گنگچھے میں واقع غورسے ہے کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ اس چھوٹے سے گاؤں میں پیدا ہونے والے ننھے ولاگر محمد شیراز پوری دنیا میں گلگت بلتستان کا ہی نہیں بلکہ اپنے علاقے اور اپنے ماں باپ کا بھی سر فخر سے بلند کرے گا۔ شیراز کے والد کا نام محمد تقی ہے وہ بھی پیشے سے ایک مشہور ولاگر ہے ان کی والد کی اس پیشے سے منسلک ہونے کی وجہ سے شیراز کو بھی ویڈیو بنانے کا جنون پیدا ہو گیا تھا ”
بقولِ ان کے والد جنہوں نے (سما ٹی وی) کے انکر پرسن مدیحہ نقوی کو شیراز کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ شیراز اکثر میرے موبائل فون میں چھپ چھپ کے ویڈیوز بنایا کرتا تھا ایک دن میں نے ان کلپس کو تھوڑا بہت ایڈیڈ کر کے (TikTok) پے اپلوڈ کردی صبح دیکھا تو بہت وائرل گیا تھا اس کے بعد مجھے نہ صرف پاکستان سے بلکہ بھارت سے بھی لوگوں نے شیراز کے لیے بہت پیار دیکھایا تھا میں تمام کا مشکور ہوں۔
محمد شیراز کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد( ARY Digital ) پے رمضان ٹرانمیش کے ہوسٹ وسیم بادامی نے شیراز اور مسکان کو مدعو کیا تھا انہوں نے اپنی بولی بالی باتوں سے سب کا دل جیت لیا تھا خاض کر مسکان کی ایک ڈائیلاگ بہت مشہور ہوئی تھی جس میں وہ کہہ رہی ہے ۔
“یہ میں ہوں اور یہ برف باری ہو رہی ہے۔”
محمد شیراز نے( YouTube ) پے اپنی پہلی وڈیو (17ـ جنواری- 2024 ) کو اپلوڈ کہ تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا میں وائرل گیا تھا جس میں شیراز اور چھوٹی بہن مسکان اپنی بولی بالی اور فنی باتوں سے لوگوں خوب متوجہ کرتے نظر آتے ہیں ۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شیراز اور مسکان کو پاکستان کی سب سے کم عمر ترین ولاگر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ساتھ ہی ساتھ ان کی یوٹیوب چینل پے صرف تین مہنے کے اندر( 1 Million subscribers) مکمل ہوا تھا جسے حاصل کرنے کے لیے لوگوں کو سالوں لگ جاتے ہیں اس وقت شیراز کی سوشل میڈیا فولوورز ( 7 Millions ) سے زیادہ ہیں۔حالیہ دنوں میں شیراز کو (PISA) pakistan international screen award کے لیے نامزد کیا گیا ہے جو دوبئی میں منعقد ہوگی یہ شیراز اور پوری گلگت بلتستان کے لیے فخر کی بات ہے ۔

محمد شیراز نہ صرف ولاگر ہیں بلکہ اپنے علاقے کی لوگوں کے لیے مسیحا ہیں محمد شیراز اور ان کی والد محمد تقی نے حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے علاقے کی ایک خستہ حال اسکول کی نئے طرزے تعمیر کیا تھا جس میں ہر وہ سہولیات دیا تھا جو تعلیم حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے جسے پوری پاکستان میں سراہا گیا یہی نہیں بلکہ انہوں نے اپنی علاقے کے لیے ایمبولنس کی فراہمی صاف پانی کی فراہمی سیلاب سے نمٹنے کے لیے دریا کنارے بند کی تعمیر رمضان کی مہینے میں گاؤں کے لیے راشن کی تقسیم اور شیراز نے اپنے دوست کے لیے نیا گھر بھی بنا کے دیا تھا یہ سب شیراز ، مسکان اور ان کی والد کا اپنے علاقے کی لوگوں سے محبت اور دریا دلی کا مو بولتا ثبوت ہے۔

وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے ملاقات کے دوران وزیراعظم کے کرسی پے بیٹھ کے یہ بھی کہا تھا “اج میں وزیراعظم ہوں” ساتھ ہی اپنے علاقے کی مختلف مسائل سے بھی اگاہ کیا تھا جس سے میاں شہباز شریف نے حل کرنے کی بھر پور یقین دہانی کرائی تھی۔

اس سال بھی گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا رہا جس میں خاص کر ضلع گنگچھے کے وادی ہلدی،کندوس ،تھگس شامل ہیں ۔ان کی دکھ درد میں شامل ہوتے ہوے شیراز اور ان کی والد محمد تقی نے راشن سے لے نقدی تک ان کی امداد کے لیے پہنچایا تھا میں سلام پیش کرتا ہوں شیراز اور ان کی والد کو کہ جنہوں نے شہرت کی بجائے علاقے کی فلاح وبہبود کے لیے اپنے کو وقف کردیا ۔
وسلام !
دانش میرزا تھلوی

عشق نے تپتے ہوئے صحرا کو وہ دوام بخشا جو قیامت تک توجہ کا مرکز بن گیا۔آمینہ یونس سکردو ،بلتسان

ای چالان اسی کے پاس جائیگا جس کے نام پر گاڑی رجسٹر ہوگی: وزیرداخلہ سندھ

ریونیو میں اضافے کیلئے پی آئی اے کا ریاض ائیرکے ساتھ تاریخی کارگو معاہدہ
Famous Young Vloggers Muhammad Shiraz and Muskan

50% LikesVS
50% Dislikes

عالمی شہرت یافتہ ننھے ولاگر محمد شیراز اور مسکان کی اپنے لوگوں سے دلی محبت، دانش میرزا تھلوی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں