ڈپٹی کمشنر شگر کا وزیر پور کا دورہ
ڈپٹی کمشنر شگر کا وزیر پور کا دورہ
DC shigar visited at Gulapor shigar
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے وزیر پور میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول، گرلز ہائی سکول اور سول ڈسپنسری کا دورہ کیا سکولوں کے ہیڈ ماسٹر صاحبان اور اساتذہ کرام سے گفتگو کی۔ سکولوں میں تعلیمی معیار، بورڈ کے امتحانات کے نتائج کے حوالے سے سوالات کیے ہیڈماسٹر صاحبان نے اس حوالے سے ڈی سی شگر کو تفصیل سے آگاہ کیا ساتھ ہی سکولوں کے مسائل بھی ان کے سامنے رکھے خاص طور پر گرلز ہاٸی سکول تک سڑک کے مسئلے کے حل کے لیے درخواست کی ڈی سی شگر نے سڑک کی تعمیر کے لیے موقع پر ہی تحصیلدار گلاب پور اور بی اینڈ آر کے انجنیٸر کو زمین اور سٹرکچرز کےمعاوضے کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی تاکہ حکام بالا سے رسائی کرکے فوری طور اس کی تعمیر کیا جاسکے واضح رہے یہ روڈ سکول کے طالبات اورسٹاف کے گزرنے کے ساتھ ساتھ سکول کی اپ گریڈیشن کے لیے بھی نہایت ضروری ہے اس کے علاوہ ڈی سی شگر نے ان کے دیگر ایشوز کے حل کے لیے بھی پوری کوشش کرنے کی یقین دہانی کراٸی اساتذہ کرام سے انہوں نے تعلیمی معیار کو زمانے کے تقابل کے مطابق بلند کرنے کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروٸے کار لانے کی نصیحت کی۔ سول ڈسپنسری وزیرپور میں دواٶں کا ذخیرہ اور دیگر ضروری چیزوں کا بھی انہوں نے مشاہدہ کیا۔اس دوران ڈسپنسری کے سٹاف سے بھی گفتگو کی۔ DC shigar visited at Gulapor shigar