کرکٹ ، عاقب جاوید کو وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان
کرکٹ ، عاقب جاوید کو وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان
رپورٹ، 5 سی این اسپورٹس
کرکٹ ، عاقب جاوید کو وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان، سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کو پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ انہیں زمبابوے سیریز اور اس سے آگے کی ذمہ داری سونپنے کے بارے میں بات چیت جاری ہے جس کا باضابطہ فیصلہ جلد متوقع ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اس عہدے کے لیے مستقل بنیادوں پر مقامی کوچ کا تقرر کرنے کے لیے تیار ہے۔ آسٹریلیا کے دورے سے قبل گیری کرسٹن نے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور ریڈ بال کرکٹ کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو دورہ آسٹریلیا کے لیے عبوری کوچ مقرر کیا گیا تھا۔
پاکستان کو 24 نومبر سے 5 دسمبر تک زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلنی ہے۔ اس کے بعد ٹیم 10 دسمبر سے 7 جنوری تک سیریز میں جنوبی افریقہ کا سامنا کرے گی جس میں 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز شامل ہوں گے۔ cricket news in urdu
پاکستان اور مغربی ایشیا کے درمیان تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ
عالمی یومِ برداشت امن اور رواداری کے فروغ کا دن