فاسٹ بولر احسان اللّٰہ نے والد کے بیان کی مخالفت کی، سوات میں ری ہیب جاری رکھنے کی خواہش

فاسٹ بولر احسان اللّٰہ نے والد کے بیان کی مخالفت کی، سوات میں ری ہیب جاری رکھنے کی خواہش
رپورٹ 5 سی این نیوز
فاسٹ احسان اللّٰہ نے والد کے بیان کی مخالفت کی، سوات میں ری ہیب جاری رکھنے کی خواہش
پاکستانی فاسٹ بولر احسان اللّٰہ نے اپنے والد کے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا علاج اور بحالی (ری ہیب) سوات میں ٹھیک طریقے سے ہو رہا ہے اور وہ سوات میں ہی رہنا چاہتے ہیں۔ احسان اللّٰہ کے والد نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے درخواست کی تھی کہ ان کے بیٹے کو لاہور بلایا جائے تاکہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں اس کا علاج ہو سکے۔ والد کا کہنا تھا کہ سوات میں سہولیات اتنی اچھی نہیں ہیں۔تاہم، احسان اللّٰہ نے ایک ویڈیو بیان میں وضاحت کی کہ ان کی کہنی کا خم اور بازو کا اینگل بہتر ہو رہا ہے اور سوات میں ان کا ری ہیب اچھا چل رہا ہے۔ انہوں نے میڈیا میں چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے پی سی بی سے درخواست کی کہ انہیں سوات میں ہی رہنے دیا جائے تاکہ ان کا علاج مکمل ہو سکے۔ احسان اللّٰہ نے اپنے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ جلد ہی کرکٹ کے میدان میں واپس آئیں گے۔
Cricket News

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں