column in urdu, Political Message in the Mayfang Festival 0

جشنِ مے فنگ میں سیاسی پیغام، کرامت علی جعفری
کل سکردو انتظامیہ کے زیرِ اہتمام بلتی ثقافتی تہوار جشنِ مے فنگ ایک غیر متوقع مگر معنی خیز موڑ اختیار کر گیا۔ ثقافت، رنگ، فانوس اور فٹاخوں کے درمیان اچانک عوامی نعروں نے فضا بدل دی۔ قیدی نمبر 804 کے فلک شگاف نعروں نے اس تہوار کو محض ایک ثقافتی تقریب کے بجائے ایک عوامی شعور کے مظہر میں تبدیل کر دیا۔ یہ کوئی پری پلان جلسہ نہ تھا بلکہ دلوں میں سلگتے ہوئے ایک قومی درد کا بے ساختہ اظہار تھا۔
یہ منظر اس حقیقت کا اعلان تھا کہ عوام اب محض تماشائی نہیں رہیں۔ بلکہ وہ جان چکے ہیں کہ ثقافت، کھیل، میلے اور اجتماعات صرف لہو و لعب تک محدود نہیں ہونے چاہییں، بلکہ انہیں اجتماعی شعور اور قومی مقاصد کے اظہار کا ذریعہ بننا چاہیے۔ پچھلے برسوں میں یہی تہوار سرد موسم میں وقتی تفریح، فٹاخوں اور تصویروں تک محدود رہتا تھا، مگر اس بار عوام نے اسے ایک مثبت سیاسی سمت دے دی ایک ایسے سیاسی اسیر کی حمایت میں، جسے وہ مفادِ عامہ، قومی وقار اور عوامی حقوق کی علامت سمجھتے ہیں۔
قابلِ غور پہلو یہ ہے کہ اس عوامی ہجوم کے سامنے سرکاری عملہ بھی خاموش رہنے پر مجبور ہوا۔ یہ خاموشی دراصل اس حقیقت کا اعتراف تھی کہ جب عوام بیدار ہو جائیں تو طاقت کے ایوانوں میں بھی لرزہ طاری ہوتا ہے۔
کل کے اس حادثاتی جلسے سے یہ سبق ملتا ہے کہ اگر عوام مسلسل، پُرامن اور شعوری انداز میں ہر فورم پر اپنے جائز حقوق کے لیے آواز بلند کریں تو کوئی رکاوٹ درپیش نہیں رہ سکتی۔ شرط یہ ہے کہ جدوجہد وقتی جوش نہیں بلکہ مسلسل مقاومت بنے اور تفریحی مواقع کو بھی اصل مقصد کے ساتھ جوڑا جائے۔
اسی طرح شعور اقوام کو محض ہجوم سے قوم بناتا ہے اور کل فنگ میں یہی پیغام نمایاں تھا۔اپ آخر ہر متفکر افراد سے یہ سؤال ضرور کروں گا کہ کہ عوام کو ہر پلیٹ فارم پر اسی طرح شعور کا مظاہرہ کرنا چاہیے یا نہیں ؟

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

احمقانہ دعوے بے سود ہیں منحرف خام خیال گروپ عمران خان کا غدار بے، حلقے میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے 75 فیصد حصص کی بولی آج لگائی جائے گی۔

شگر لوکل سپورٹ آرگنائزیشن (LSO) برالدو کے زیرِ اہتمام سالانہ جنرل میٹنگ کے موقع پر ایک شاندار تقریب

50% LikesVS
50% Dislikes

جشنِ مے فنگ میں سیاسی پیغام، کرامت علی جعفری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں