column in urdu 0

شگر میں شادی مہمندے سیاست اور عوام کی آنکھیں بند، سلیم بیتاب شگری
شگر جیسے خوبصورت اور پسماندہ ضلع میں جہاں ترقی کی اشد ضرورت ہے وہاں سیاست دان شادی کے مہمندوں کی طرح صرف وعدے کرتے اور آجکل یہ سلسلہ زور وشور سے جاری ہے ہیں
اور پھر عوام کو تنہا چھوڑ کر ووٹ لے کر پانچ سال کے لیے غائب ہو جاتے ہیں
ہر الیکشن سے پہلے جھوٹے وعدوں سڑکوں بجلی روزگار تعلیم اور اسپتالوں کے خواب دکھائے جاتے ہیں۔ لیکن افسوس الیکشن جیتنے کے بعد نہ وہ چہرے نظر آتے ہیں، نہ وہ وعدے پورے ہوتے ہیں۔
عوام بھی کچھ کم نہیں
وہ بار بار ایک ہی دھوکہ کھا کر پھر انہی چہروں کو سپورٹ کرتے ہیں
افسوسناک بات یہ ہے کہ لوگ ان جعلی لیڈروں کے لیے آپس میں لڑتے ہیں رشتے ختم ہو جاتے ہیں دوسری ختم کرتے ہیں لیکن جس کے لیے لڑتے ہیں وہ نام نہاد نمائندے کبھی پلٹ کر دیکھتا بھی نہیں
لیکن ۔۔۔۔وقت آ چکا ہے کہ شگر کی عوام آنکھیں کھولے سیاست دانوں سے صرف جذباتی باتیں نہیں بلکہ تحریری وعدے اور عملی اقدامات مانگیں
تعلیم یافتہ اور ایماندار نمائندوں کو منتخب کریں۔ الیکشن صرف نعرہ بازی اور شخصیت کے نام پر نہ ہو بلکہ کارکردگی اور عوامی خدمت کو بنیاد بنایا جائے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ سیاسی شعور پیدا کریں سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کریں اور جھوٹے وعدوں کے خلاف آواز بلند کریں تب ہی شگر ترقی کرے گا اور عوام کو اصل قیادت میسر آئے گی

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

column in urdu

بھارت کا جنگی جنون، پاکستانی سرحد کے قریب بڑے پیمانے پر فضائی مشقوں کا اعلان

پشاور: پاکستان مخالف بیان دینے والا افغان باشندہ گرفتار

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر میں شادی مہمندے سیاست اور عوام کی آنکھیں بند، سلیم بیتاب شگری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں