Baltistan Students Federation Announces New Cabinet at the University of Baltistan, Skardu 0

اسکردو بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن، یونیورسٹی آف بلتستان کی نئی کابینہ کا اعلان، نئی کابینہ میں شامل عہدیداروں میں صدر جوزا بتول منتخب ہو گئی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
طالبات پر مشتمل فعال ٹیم طلبہ کے حقوق اور سرگرمیوں میں بہتری کے لیے پرعزم۔ بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن (BSF) یونیورسٹی آف بلتستان، سکردو نے تعلیمی سال 2025-26 کے لیے اپنی نئی کابینہ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سال تمام عہدوں پر طالبات کی شمولیت کو طلبہ تنظیموں میں ایک مثبت اور حوصلہ افزا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔BSF کے مطابق نئی کابینہ باصلاحیت اور متحرک طالبات پر مشتمل ہے جو نہ صرف طلبہ کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں گی بلکہ یونیورسٹی میں تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھی سرگرم کردار ادا کریں گی۔نئی کابینہ میں شامل عہدیداروں میں صدر جوزا بتول، نائب صدر زہرہ بتول، سینئر نائب صدر مریم بتول، جنرل سیکرٹری ساجدہ بتول، نائب جنرل سیکرٹری صبیحہ کنول، سوشل میڈیا و فنانس سیکرٹری عشرت فاطمہ، جوائنٹ سیکرٹری حسرت فاطمہ، نائب فنانس سیکرٹری خدیجہ شگری، سیکرٹری اسپورٹس اینڈ کلچر اقرٰی شاہد، سیکرٹری کوآرڈینیشن فرحانہ، آفس سیکرٹری سائرہ اور نائب سیکرٹری کوآرڈینیشن آسیہ شامل ہیں۔ نئی منتخب کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ شفافیت، نظم و ضبط اور انتھک محنت کے ساتھ طلبہ کے مسائل کو اجاگر کرے گی اور ان کے حل کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور رابطہ رکھے گی۔ کابینہ نے بلتستان کی ثقافتی شناخت کو قومی و عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے بھی مختلف پروگرامز اور تقاریب منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر صدر BSF جوزا بتول نے کہا کہ طلبہ کی جانب سے ملنے والا اعتماد ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ تنظیم شفافیت اور مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھے گی اور طلبہ کے تعلیمی و فلاحی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے گی۔ بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے نئی کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آنے والے سیشن میں فعال کردار ادا کرے گی اور طلبہ، اساتذہ اور انتظامیہ کے درمیان مضبوط رابطے قائم کرے گی۔
Baltistan Students Federation Announces New Cabinet at the University of Baltistan, Skardu

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شگر پہاڑوں کا عالمی دن؛ وادیٔ شگر میں آگاہی واک اور تقریبات، نیا بھر کی طرح پہاڑوں اور بلند چوٹیوں کی سرزمین وادیٔ شگر میں بھی پہاڑوں کا عالمی دن منایا گیا

آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند، موٹرویز ٹریفک کیلئے بند

فیض حمید کی سزا ابتداء، لمبا چوڑا انصاف کا سلسلہ رکے گا نہیں: فیصل واوڈا

50% LikesVS
50% Dislikes

اسکردو بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن، یونیورسٹی آف بلتستان کی نئی کابینہ کا اعلان، نئی کابینہ میں شامل عہدیداروں میں صدر جوزا بتول منتخب ہو گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں