گلگت : وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ریسکیو 1122 گلگت بلتستان کے 208 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کردیا۔

گلگت : وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ریسکیو 1122 گلگت بلتستان کے 208 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کردیا۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے گلگت بلتستان ایمرجنسی کونسل کی درخواست پر مستقلی کی سمری پر دستخط کردئے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 نے گزشتہ 10 سالوں میں قدرتی آفات سمیت ہنگامی صورتحال میں بر وقت امدادی کاروائیاں یقینی بنا کر جرات اور فرض شناسی کا ثبوت دیا ہے۔ صوبائی حکومت نے ریسکیو 1122 کو مزید مستحکم اور فعال بنانے کیلئے جدید گاڑیاں ، مشینری اور آلات سے لیس کیا ہے اور انہیں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تربیتی کورسز کروائے گئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کا دائرہ کار تمام اضلاع تک پھیلا دیا گیا ہے اور ایمرجنسی ریسپانس کو بہتر بنانے کیلئے مزید وسائل فراہم کئے جائینگے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ کنٹریکٹ ملازمین مستقلی کے بعد مزید جانفشانی سے اپنی کارکردگی بہتر بنائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں