گلگت بلتستان میں پاک آرمی کے خلاف پوسٹ کرنے پر پہلا کاروائی

Gilgit Baltistan 1 2 e1667453182909 528

سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف پوسٹ کرنے ضلع نگر چھلت گلگت بلتستان میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔یہ ایف آئی آر فوج کے خلاف توہین آمیز بیانات پر ہوئی ہے۔ تاہم اب تک کاروائی عمل میں لانے یا گرفتار ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ۔
گلگت بلتستان میں بھی ایسے مقدمات بنانے شروع کر دیا ۔ جس کی وجہ سے سوشل میڈیا یوزر خوف میں مبتلا ہو گئے ۔
یف آئی آر کے مطابق ضلع نگر کے نوجوان یوسف نامی شخص نے اپنے فیسبک آئی ڈی سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے توہین آمیز اور من گھڑت بیانات دیئے ۔ اور صحافی ارشد شریف کو قتل کرنے بذریعہ تصویر اشارہ دیا گیا۔ جس کی وجہ سے پاک آرمی کے ساکھ کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ ملزم سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلا کر پاک آرمی کو بدنام کر کے لوگوں کے دلوں میں پاک فوج کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش کی ہے۔ اس طر ملزم پر دفعہ 124 ،500, 504, کا مرتکب قرار دیا گیا۔ ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں