WhatsApp Image 2023 06 07 at 4.47.30 AM 426

ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی سے شگر ٹاٶن منیجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ سوساٸٹی کے کابینہ ممبران کی وفد نے ملاقات کی

وفد کی قیادت حاجی وزیر فدا علی چیٸرمین ایس ٹی ڈی ایم ایس کررہے تھے وفد نے ولی اللہ فلاحی کی بحیثیت ڈی سی شگر ضلع کے لیے ترقیاتی سرگرمیوں اور کاوشوں کی تعریف کی۔ چیٸرمین ایس ٹی ڈی ایم ایس نے ڈی سی شگر کو اپنے ادارے کے اغراض و مقاصد و کارکردگی سے آگاہ کیا ڈی سی شگر نے ممبران سے اپنی گفتگو میں کہا کہ علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے ایسی تنظیمیں بہترین کردار ادا کرتی ہیں۔ شگر جیسی نو زاٸدہ اور ترقی پزیر ضلعوں کے لیے ایسے نجی اداروں کی سخت ضرورت ہے جو حکومت کے شانہ بشانہ چل کر علاقے کی ترقی کے لیے کام کرے ان شاء اللہ آپ تمام کے تعاون سے شگرکے مساٸل کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ جب تک معاشرے کے ذی شعور افراد منظم ہوکر حکومت کا ساتھ نہ دیں اکیلے حکومت کچھ نہیں کرسکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شگر کے علما ٕ و عماٸدین اور باشعور عوام سے توقع کرتا ہوں کہ شگر کی تعمیر و ترقی میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں گے اور علاقے کے مساٸل سے متعلقہ حکام کو آگاہ کرتے رہیں گے۔

*پریس ریلیز*
از دفتر ڈپٹی کمشنر شگر
مورخہ 08 جون 2023

50% LikesVS
50% Dislikes

ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی سے شگر ٹاٶن منیجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ سوساٸٹی کے کابینہ ممبران کی وفد نے ملاقات کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں