چھورکاہ ویلفیئر ارگنائزیشن کا تعزیتی اجلاس

چھورکاہ ویلفیئر ارگنائزیشن کا تعزیتی اجلاس

شگر( پ ر) چھورکاہ ویلفیئر ارگنائزیشن کا تعزیتی اجلاس ۔تنظیم کے مشاورتی کونسل کے رکن حاجی غلام مہدی جنرل سیکرٹری محمد حسن کے والدہ کی انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوے ۔ حاجی مہدی اور محمد حسن سے تعزیت کا اظہار کردیا تنظیم کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سی ڈبلیو او کا ایک تعزیتی اجلاس تنظیم کے صدر محمد یوسف کی صدارت میں تنظیم کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں تنظیم تمام ممبران نے شرکت کی اجلاس میں تنظیم کے مشاورتی کونسل کے رکن حاجی مہدی اور جنرل سیکرٹری محمد حسن کی والدہ کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہو ے تنظیم کے صدر محمد یوسف نے کہا کہ والدین اولاد کے لئے ایک انمول سرمایہ ہوتے ہیں ان کے چھن جانے پر جتنا افسوس کیا جاے کم ہے اس موقع پر مرحومہ کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ کے ساتھ دعا کی کہ رب العزت مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عنایت فرما اور پسماندگان کو صبر و جمیل عطا ہو

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں