پیپلز پارٹی کراچی کے مستقبل کے لیے حلقہ بندیوں پر فیصلہ کرے، یہ آپ کا وعدہ بھی تھا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری

پیپلز پارٹی کراچی کے مستقبل کے لیے حلقہ بندیوں پر فیصلہ کرے، یہ آپ کا وعدہ بھی تھا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری
5 سی این نیوز یب اسلام آباد
میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ لاپتہ افراد ہماری پارٹی کا ایک بہت بڑا مطالبہ ہے، اسی لیے ہم گزشتہ حکومت کے ساتھ شامل ہوئے تھے۔ آج بھی ملاقاتوں میں پہلا مطالبہ لاپتہ افراد کا ہوتا ہے، ہمیں امید ہے اس بار یہ لوگ شاید ہمیں ناامید نہ کر سکیں۔ گزشتہ سال ہمیں کئی چیلنجرز کا سامنا رہا، ایک سیاسی جماعت نے پورے پاکستان کو پریشان کر کے رکھا۔ جب مقصد عوام کی خدمت اور حقوق ہو پھر وہاں فرد واحد کی کوئ سازش اہمیت نہیں رکھتی۔

انھوں نے کہا کہ روشنیوں کا شہر مجرموں کا شہر بنتا جا رہا ہے، ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ کراچی میں کئی مسائل ہیں یہ شہر ہمیشہ ماں کا کردار ادا کرتاہے، کراچی سب کا دوست ہے لیکن اس کا کوئی دوست نہیں۔ کراچی میں تعلیمی نظام، سیوریج، گیس، بجلی اور پانی نہیں ہے۔ تمام ارباب اختیار کےلئے غور وفکر کا وقت ہے سیاست کا نہیں۔

بانی ایم کیو ایم کے بارے میں کہا کہ الطاف حسین کے ساتھ میرا کوئی رابطہ نہیں ہے، ان کا معاملہ ریاست کے ساتھ ہے، اور بحثیت وفاقی نمائندہ میں ریاست کے ساتھ ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو حلقہ بندیوں پر فیصلہ کرنا پڑے گا یہ ان کا وعدہ بھی تھا، اس پر ایم کیو ایم کا دوست میرے پاس آئے اور میں نے بلاول اور آصف زرداری سے بات کی ہے۔ اگر حلقہ بندیاں نہیں ہوتیں تو کراچی والوں کا حق مارا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں