پنجاب میں پی ٹی آئی کے تین ارکان کو اعتماد کے ووٹ میں نیوٹرل رہنے کا کہا گیا ، عمران خان
پنجاب میں پی ٹی آئی کے تین ارکان کو اعتماد کے ووٹ میں نیوٹرل رہنے کا کہا گیا ، عمران خان
5CNنیوز اسلام آباد
چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہمارے 3 ارکان کو اعتماد کے ووٹ میں نیوٹرل رہنے کا کہا گیا ہے ، کراچی میں ایم کیو ایم کو متحد اور بی اے پی کو پیپلز پارٹی میں شامل کرایا جا رہا ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں، بشریٰ بی بی خاتون خانہ ہے ہم آڈیو لیکس کر کے اپنی نوجوان نسل کو کیا پیغام دے رہے ہیں، استحکام صرف شفاف الیکشن سے ہی ممکن ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ معیشت سمیت تمام بحرانوں سے نکلنے کے لیے اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
صحافیوں سے ملاقات کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حسین حقانی کو جنرل باجوہ نے لابنگ کے لئے امریکہ میں ہائر کیا ، حسین حقانی میرے خلاف مہم اور جنرل باجوہ کی تشہیر کرتے رہے ، امریکہ میں ٹرمپ حکومت نے تاریخی استقبال کیا۔
انھوں نے کہا کہ بلاول کو افغانستان کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ، موجودہ افغان حکومت کے ساتھ بہترین تعلقات تھے ، دہشت گردی بیچ کر ڈالرز کمائے جا سکتے ہیں ، مشرف نے بھی دہشت گردی بیچ کر ڈالرز کمائے لیکن 80 ہزار جانوں کا نقصان ہوا ۔
نجم سیٹھی کے متعلق عمران خان کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی کو کرکٹ کی الف، ب بھی نہیں معلوم ، رمیز راجہ کے دور میں پاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچی ، رمیز راجہ نے پیسے بچائے اور یہ لٹا رہے ہیں ، نجم سیٹھی کو لانے کے لیے پی سی بی کا آئین تبدیل کر دیا ۔