پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ ڈرا
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ میچ میں سرفراز احمد کی شاندار سنچری، تاہم وہ میچ کو فنش نہیں کر سکے اور میچ ڈرا ہو گیا۔ pak vs nz
5CN نیوز اسلام آباد۔
کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں سرفراز احمد نے شاندار سنچری اسکور کی مگر وہ میچ فنش نہ کر سکے اور ٹیسٹ ڈرا ہو گیا۔
سرفراز احمد کی شاندار کارکردگی پر پاکستانی کرکٹرز اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے ان کی تعریف کی۔
اس حوالے سے بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔
انہوں نے لکھا کہ میں نے ابھی پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچ کے اختتامی لمحات دیکھے، حقیقی معنوں میں غیر معمولی میچ تھا، سرفراز احمد آپ بہت اچھا کھلے۔
Load/Hide Comments