ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا خصوصی پیغام!
ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا خصوصی پیغام!
ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات پوری دنیا خصوصاً گلگت بلتستان پر بھی مرتب ہورہے ہیں۔ دنیا کے بیشتر گلیشیرز گلگت بلتستان میں ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کی وجہ سے گلیشرز پگل رہے ہیں۔ گلیشیائی جھیلوں سے پانی کے اخراج کے سبب سیلاب سے مقامی آبادی کو خطرات کا سامنا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچاؤ کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ ہم سب کو انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے. جنگلات کے تحفظ اور درخت لگانے پر توجہ دینا ہوگا. چئیرمین عمران خان کا 10 بلین سونامی منصوبہ سب کے لئے مشعل راہ ہے۔ حکومت گلگت بلتستان قدرتی ماحول کے تحفظ اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم سمیت عملی اقدامات کر رہی ہے. عوام بھی ماحولیات کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔