ضلع شگر کی آج کی شہ سرخیوں پر ایک نظر
ضلع شگر کی آج کی شہ سرخیوں پر ایک نظر
Urdu News Today’s news highlights of district Shigar
شگر ( نامہ نگار) علماے امامیہ شگر کے زیر اہتمام امام خمینی رح کی 34ویں برسی جامع مسجد صاحب الزمان چھورکاہ شگر میں انتہائی عقیدت و احترام۔کے ساتھ منائی گئی برسی کی تقریب کا اغاز بعد نماز جمعہ تلاوت کلام پاک سے ہوا تقریب سے خطاب کرتے ہوے معروف عالم دین سید محمد سعید الموسوی نے امام خمینی کی حالات زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید محمد سعید الموسوی نے کہا کہ عوام اور انقلابی، ثقافتی، سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں سرگرم افرادی قوت کو انقلاب کی شناخت اور امام خمینی رح کی شخصیت کی تحریف کو روکنے، دشمن کے جھوٹ اور نفسیاتی جنگ کو بے نقاب کرنے، مغربی رجعت پسندوں اور طرز زندگی کی دراندازی کو روکنے اور انقلابی حکام کی قدردانی کرنے کے حوالے سے اہم نصیحتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی امام مظلوم کربلا حسین ابن علی کے حقیقی وارث تھے اور امام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عزت کی زندگی کو ترجیح دی اور کسی ظالم کے دباو میں ۤائے بغیر حق و سچ کا علم بلند کئے رکھا جس کے باعث ایران میں ایک عظیم انقلاب برپا ہوئے انہوں نے کہا کہ معرفت خدا کی ۤخری درچے کو چھو کر مسلمانوں کو انسان کی بندگی سے نکال کر خدا کی بندگی کی طرف لے کر جانے والے کا نام خمینی ہے اور امام خمینی نے تمام ترمشکلات کے باوجود اسکتبار کے تمام منصوبوں کو ناکام بنا دیا انہوں نے کہا سیاسی انتظامی حکومتی امور سمیت ہر مقام پر امام خمنی یکتا تھے اور معرفت خدا کے اخری درجے کو امام خمینی کا نام دیا جائے تو بے جا نہ ہوگا لہذا ہمیں دکر خمینی سے اشنا ہوکر افکار خمینی کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے
Urdu News Today’s news highlights of district Shigar
شگر ( عابد شگری ) آغا خان رولر سپورٹ پروگرام اور مرہ پی ایل ایس او کے اشتراک سے ماڈل سکول شگر میں عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈی سی شگر ولی اللہ فلاحی تھے تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم شگر ذوالفقار علی اے کے ۤار ایس پی کے نمائندے باقر حاجی پرنسپل ماڈل ہائی سکول شگر محمد ناصر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے فائدے اور ماحول کو صاف نہ رکھنے پر ہونے والے نقصانات کے بارے میں تفصیلی لیکچر دیئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی شگر ولی اللہ فلاحی نے کہا کہ ماحول کو صاف رکھنا ہماری زمہ داری کے ساتھ ساتھ شرعی فریضہ بھی ہے کیونکہ دین اسلام نے ہمیں اس بارے میں تعلیم دی ہے انہوں نےکہا کہ طلبا مستقبل کے معمار ہیں اور انہی کے ذریعے سے اس طرح کے پیغامات کو عام کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ شگر انتظامیہ ویسٹ منیجمنٹ کے حوالے کام کرہے ہیں جب تک شگر میں ویسٹ مینجمنٹ کا محکمہ وجود میں نہیں اے گا اس وقت تک میونسپل کے زریعے سے صفائی ستھرائی کا کام کرواتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ معاشرے کو صاف رکھ کر ہی کرسکتے ہیں اس کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا تقریب کے اخر میں اے سی شگر کی جانب سے پلاسٹک بیگ کے خاتمے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے تحت طلبا میں کپڑے کے بیگ تقسیم کئے اور انہیں تاکید کہ وہ اس بیگ کے استعمال کو یقینی بناتے ہوئے معاشرے کو صاف کرنے میں ہمارا ساتھ دیں
Urdu News Today’s news highlights of district Shigar
شگر(عابد شگری) سید تنویر علی شاہ چیئرمین یوتھ موومنٹ توت کھور کلاں اور مزمل نے وائس چیئرمین کا حلف اٹھالیا۔ انجینئر سید محسن الموسوی نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب امام بارگاہ آستانہ میں منعقد یوا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا ستود کھور تقریباً نو محلوں کی ایک یوتھ تنظیم ہیں جو پچھلے سال اسکی بنیاد رکھا گیا تھا ۔ یہ اپنے محلوں ک ی حقوق کے لیے بناٸ گی تھی لیکن اب یہ پورے شگر لیول کے تمام مساٸل کی حل کے لیے سرگرم عمل ہیں ۔رواں سال شگر میں ہونیوالے ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھاۓ اور اس میں کامیابی بھی ملی ۔۔۔ آٸیندہ بھی شگر کے تعمیر و ترقی کے لیے دیگر تنظیموں سے مل کر کام کرینگے ۔ نومنتخب چیئرمین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ توت کھور کلاں کے جوان اپنے بزرگوں کی ہدایات کی روشنی میں علاقے کی تعمیر و ترقی اور حقوق کی تحفظ کیلئے صف اول کردار ادا کرینگے۔
Urdu News Today’s news highlights of district Shigar
شگر(پ ر)سینئر رہنما ن لیگ جناب طاہر شگری نے کہا کہ مشکل حالات میں بہترین اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بحران کے باوجود میاں شہباز شریف کی حکومت نے ملک کی معیشت کو بہتر بناتے ہوئے ملک کو بحران سے نکالا ۔ تاریخ میں پہلی بار آئی ایم ایف کے بغیر عوام دوست بجٹ پیش کیا۔ اس سے ملک بہتری کی جانب گامزن ہوجائیں گے اور غریب عوام کو ریلیف ملے گا۔
Urdu News Today’s news highlights of district Shigar
شگر(عابد شگری) شگر کی ٹاؤن پلاننگ اور ماسٹر پلان کے حوالے سے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا ۔ جس میں ڈپٹی کمشنر شگر، اسسٹنٹ کمشنر شگر اور ڈی جی سکردو ڈویلپمنٹ اتھارٹی معراج عالم اور ان کی ٹیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں زوم کے ذریعے لاہور سے کنسلٹنٹ نے ٹاؤن پلاننگ کے حوالے سے ہونے والے سروے اور پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اس پروجیکٹ کے تحت شگر میں 2040 تک سیوریج ، روڈ ، ٹریفک ، بلڈنگ اور دیگر 28 اہم امور کی پلاننگ کی جائے گی۔ جبکہ شگر کی خوبصورتی ، چوک چوراہوں تزئین و آرائش ، سڑکوں کی صورتحال کو باقاعدہ ایک پلان کے تحت بنایا جائے گا۔