شگر کی بالائی علاقوں میں بجلی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا۔ بجلی کی بندش کہ وجہ گندم پسائی نہ ہونے سے خوراک کا بحران پیدا ہوگئے۔عوام کا اعلی ضلعی انتظامیہ کو فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
شگر کی بالائی علاقوں میں بجلی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا۔ بجلی کی بندش کہ وجہ گندم پسائی نہ ہونے سے خوراک کا بحران پیدا ہوگئے۔عوام کا اعلی ضلعی انتظامیہ کو فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر کی بالائی علاقوں میں بجلی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا۔ بجلی کی بندش کہ وجہ گندم پسائی نہ ہونے سے خوراک کا بحران پیدا ہوگئے۔ لوگوں نے اعلی ضلعی انتظامیہ شگر اور محکمہ کے اعلی حکام سے بجلی بحران حل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بالائی علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا کہنا تھا کہ شگر کے بالائی علاقوں چھورکا تا داسو میں بجلی کی بحران روز بروز بدتر ہو رہا ہے۔ ایک کڑور روپے سے زائد لاگت سے مرمت کرنے والی واٹر چینل کا بھی عوام کا کوئی خاطر خواہ فایدہ نہ ہوسکا اور نہ ہی بجلی کی بحران کم ہوئی ۔ جوکہ محکمہ کے حکام کی غلط پالیسیوں اور غفلت کا نتیجہ یے۔ دن کے وقت بجلی نہ ہونے سے مقامی آبادی گندم پسائی سے محروم ہیں ۔ جس کی وجہ سے علاقے میں غذائی بحران پیدا ہورہے ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بالائی علاقوں میں بجلی کی بحران کا نوٹس لیں اور فوری طور بجلی کا مسئلہ حل کرے۔ ورنہ عوام سخت احتجاج پر مجبور ہونگے
urdu news
روس کا یوکرین پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل استعمال کا الزام، نئی جنگی تاریخ رقم
پشاور: پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا عزم، ڈی چوک پر دھرنے کی تیاریاں مکمل