شگر(عابد شگری) محکمہ صحت گلگت بلتستان کے زیر اہتمام غذایت کے حوالے سے شگر میں تین روز سیمینار اختتام پذیر ہوگئے۔
شگر(عابد شگری) محکمہ صحت گلگت بلتستان کے زیر اہتمام غذایت کے حوالے سے شگر میں تین روز سیمینار اختتام پذیر ہوگئے۔
سیمینار 3 دن جاری رہی ۔ جن میں پہلے روز ہیلتھ ورکروں، دوسرے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور آخری روز لائن ڈیپارٹمنٹ کے عملوں کو خوراک میں غذائیت کی کمی اور اس کو کیسے پورا کرنا ہے اس حوالے سے لیکچر دیے گئے۔ ڈیجیٹل لائبریری شگر میں اختتامی روز سیمینار کے شرکاء کو لیکچر دیتے ہوئے ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن آفیسران صداقت حسین، اظہار علی ، انیس فاطمہ ، صفت نور اور منور علی ذاکر نے کہا کہ ہماری خوراک میں مکمل غذائیت کی کمی سے ہماری جسم کو متاثر ہوتے ہیں۔ اور بیماریاں جنم لیتے ہیں۔ اس لئے یہ ہماری خوراک کو متوازن رکھنا نہایت لازمی یے۔ انسان کو حفضان صحت کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ہمیشہ متوازن غذا کا استعمال کرنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ غذائیت کی کمی سے خصوصا بچوں میں نشوونما کا عمل رک جاتا ہے۔ اور ذہنی گروتھ بھی متاثر ہوتا ہے۔