سابق کھلاڑیوں سے متعلق بیانات، محمد عامر رمیض راجا پر برہم
سابق کھلاڑیوں سے متعلق بیانات، محمد عامر رمیض راجا پر برہم 5CN نیوز اسلام آباد
سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیض راجا کے سابق کھلاڑیوں سے متعلق بیانات پر محمد عامر سخت برہم ۔
محمد عامر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رمیض راجا ایک پڑھے لکھے آدمی ہیں ، ان سے متعلق کوئی بھی شخص یہ نہیں سوچ سکتا تھا کہ وہ منہ اٹھا کر کسی پر بھی الزام لگا دیں گے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب کسی انسان کو طاقت ملتی ہے تو اسے اپنا آپ نہیں بھولنا چاہیے ، اللّٰہ جب کسی کو عزت دیتا ہے تو وہ لے بھی سکتا ہے ، پچھلے سسٹم سے کھلاڑیوں کو شکایات تھیں کہ ان کے فون نہیں اٹھاتے اور رپلائی بھی نہیں دیا جاتا۔ ان کے باتوں سے لگ رہا تھا کہ صرف وہ صحیح ہیں اور باقی سب غلط ۔اگر کوئی اپنی پاؤر کا غلط استعمال کرے گا تو پھر جس طرح آج کل ٹی وی پر جا کر گلے شکوے ہو رہےہیں وہی ہوتا ہے ، انسان جیسا کرتا ہے ویسا بھرتا ہے ۔