سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی ا نتظامات گلگت بلتستان پولیس کے حوالہ. انجنیئر شبیر
سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی ا نتظامات گلگت بلتستان پولیس کے حوالہ. انجنیئر شبیر
ہمیں اس بات پرفخر ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی کیلٸے پنجاب پولیس پر عدم اعتماد کے بعد چئیرمین عمران خان کی سکیورٹی انتظامات گلگت بلتستان پولیس کے حوالے کیٸے جانے کا امکان ہے۔
یہ اعتماد کے اس لیول کی مرہون منت ہے جس پر جی بی کے لوگ ہمیشہ سے اترے ہیں۔
دوسری طرف بدقسمتی سے ریاست پاکستان کےپالیسی سازوں نے کبھی بھی یہاں کے لوگوں پر اعتماد نہیں کیا۔
جی بی کی ٹیلی مواصلات کا پورا نظام فوج کے ہاتھ میں ہے ، وجہ یہ بتاٸی گٸی کہ
یہ علاقہ حساس ہے یہاں کی ٹیلی کمیونیکیشن کا نظام مقامی لوگوں کے سپرد نہیں کیا جاسکتا۔
یہاں کی پوری اسمبلی آپ کی خفیہ ایجنسی کےکرنل کی ہدایات پر چلتی ہے۔
یہاں کا چیف سیکریٹری کبھی لوکل شخص نہیں لگ سکتا۔ وجہ وہی ۔۔۔ متنازعہ علاقے کے لوگوں پر عدم اعتماد۔
یہاں سیکریٹری داخلہ ، سیکریٹری خزانہ ،آٸی جی ،چیف جج جیسے عہدوں پر مقامی لوگ تعینات نہیں ہو سکتے ۔۔۔وجہ
سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی ا نتظامات گلگت بلتستان پولیس کے حوالہ. انجنیئر شبیر
وہی عدم اعتماد
ہاں جہاں بارڈرز کی سکیورٹی ہو ، جہاں فوجی آپریشن ہوں ،جہاں جنگیں ہوں، جہاں پہ گولیوں کے سامنے سینہ تان کے کھڑے ہونا ہوں یقیناوہاں ہمارے لوگ قابل اعتماد اورقابل بھروسہ ہیں۔
یہ بدقسمتی سے ریاستی منافت ہے ۔ اسے ختم ہوجانا چاہٸیں۔
جہاں آپ اپنی ذاتی سکیورٹی کیلٸے ہم پر اعتماد کرتےہیں،جہاں آپ اپنے گھر کی رکھوالی کیلٸے ہم پراعتماد کرتے ہیں ، جہاں ملکی سکیورٹی کے اداروں میں ہم پر اعتماد کرتے ہیں وہاں ہمیں اپنے معاملات چلانے میں ہم پر اعتمادکیوں نہیں کیا جاتا؟
کیا ہمارے حصے میں بخشو والا کردار ہی بچا ہوا ہے