حکومت نے قرآن مجید کے مستند ترجمے کے لیے سوشل میڈیا پر نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے قرآن مجید کے مستند ترجمے کے لیے سوشل میڈیا پر نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔
5CN نیوز اسلام آباد۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کا مشترکہ پریس کانفرنس۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کی وزارت مذہبی امور نے قرآن پاک کا مستند نسخہ تیار کیا ہے، اس نسخے کی صوبائی قرآن بورڈ سے تائید حاصل کی جائے گی بعض افراد سوشل میڈیا پر بھی قرآن پاک کے ترجمہ کو اپنی مرضی کے مطابق ڈالتے ہیں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی وزارت مذہبی امور کی کوآرڈینیشن سے اس عمل کو چیک کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ قرآن مجید کا مستند ترجمہ ہر ضلع اور ہر تحصیل میں پہنچائیں گے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا کہ یہ ایک فرض ہے ہم اس کو نبھانے کی کوشش کر رہے ہیں لاہور ہائیکورٹ نے اس سلسلے میں اچھا کام کیا ہے قرآن پاک کی حفاظت کے لیے ہم پہلے ہی متحرک ہیں، قرآن پاک کی حفاظت ہمارا دینی فریضہ ہے۔ ان کے کہنا تھا کہ جو ترجمہ قرآن پاک کا پہلے ہوچکا ہے اس پر سب کا اتفاق ہے، تمام مسالک کو بٹھا کر ایک قرآن پاک کے ترجمے پر اتفاق کیا گیا ہے۔