توشہ خانہ کیس کی نااہلی معمولی ہے، عمران خان اگالہ الیکشن بھی لڑسکتے ہیں، حامد میر
توشہ خانہ کیس کی نااہلی معمولی ہے، عمران خان اگالہ الیکشن بھی لڑسکتے ہیں، حامد میر
حامد میر صحافی کا بتانا ہے کہ عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ صرف ہلکا جھٹکا ہے
سینئرصحافی حامد میر نے بتایا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی بہت معمولی سی نااہلی ہے کیونکہ عمران خان ایک خاص مدت کے لئے نااہل ہوئے ہیں، اگلا ہونے والا الیکشن لڑسکتے ہیں۔
عمران خان انتخابات کے وقت سے پہلے انتخابات کا ڈیمانڈ کررہے ہیں، جو کہ اگلے سال مارچ، ستمبر یا تو اکتوبر کے ماہ میں ہونگے اور جب بھی الیکشن ہوگا عمران خان انتخابات لڑسکتے ہیں، نیشنل اسمبلی سے تو عمران خان نے بہت پہلے ہی استعفی دیا ہوا ہے اسی وجہ سے اسمبلی میں نہیں جاتے ہیں
حامد میر کا مزید بتانا ہے کہ توشہ خانہ تو ہلکا سا جھٹکا ہے موجودہ حکومت مزید اور مظبوط کیسوں پر کام کررہی ہے۔
جن میں فارن فنڈنگ کا کیس بھی ہے،مزید کچھ بینکز کے چیکس بھی حکومت کے ہاتھ میں موجود ہے ، جس کی فوٹو کاپی میں نے بھی دیکھی ہیں۔
حامد میر صحافی یہ اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا اس کے بعد عمران خان پر اور کیس بنتا ہے، تو وہ زیادہ خطرناک ہوگا۔