توشہ خانہ کیس: سابق وزیر اعظم عمران خان نااہل قرار

IMG 20221021 WA0033 1 550

توشہ خانہ کیس: سابق وزیر اعظم عمران خان نااہل قرار
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نااہل قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کی۔ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 63 ون کے پیش نظر نااہل قرار دیا۔
الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا کہ عمران خان کی نااہلی پانچ رکنی کمیشن کا مجموعی فیصلہ ہے، چیئرمین عمران خان نے غلط گوشوارے جمع کروائے۔ چیئرمین عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی اسمبلی کی سیٹ کو خالی قرار دے دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان سمیت دیگر فریقین کو بھی کے نوٹسز جاری کیے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں