تسر: ایس کام سگنل کی عدم فراہمی، لوڈشیڈنگ اور گندم بحران کے خلاف احتجاج
تسر: ایس کام سگنل کی عدم فراہمی، لوڈشیڈنگ اور گندم بحران کے خلاف احتجاج
Urdu News : Protest angainst loadsheding, unavailability of weat and unavailability of Scom signel in Shigar Tisar
شگرتسر : میں بجلی لوڈ شیڈنگ اور ایس کام سگنل کی عدم فراہمی، گندم آٹا بحران اور زیر التوا منصوبوں کے حوالے سے عوام کا احتجاج۔ اس سلسلے میں جامع مسجد تا ہسپتال چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا سے ہسپتال چوک پر امام جمعہ جامع مسجد تسر شیخ علی خان نادم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تسر مردہ منصوبوں کا قبرستان بنا ہوا ہے ۔تسر واٹر سپلائی منصوبہ، ہائیر سیکنڈری سکول تسر اور دس بیڈ ہسپتال جیسے اہم منصوبے التوا کا شکار ہیں۔ متعلقہ محکمے کے حکام ہوش کے ناخن لیں۔ ہمارا یہ پر امن احتجاج اس لیے ہے کہ ہمارے ان اہم منصوبوں پر فوری کام شروع کیا جائے۔ آٹا اور گندم کا بحران سنگین ہوتا جارہا ہے ۔ ہمارا متفقہ مطالبہ ہے کہ گندم پسائی کے بغیر ڈائریکٹ عوام کو سپلائی کیا جائے۔ عوام کو گندم کی سپلائی سے بلیک مارکیٹنگ سے نجات ملے گی اور عوام کو بحران پر قابو کرنے میں مدد ملے گی۔ محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام اپنی زمہ داری اچھی طرح ادا نہیں کررہے ہیں۔ بجلی گھر عملے کی تربیت کااہتمام کریں۔ فیز ٹو جیسے ہام منصوبوں کی تکمیل کے باوجود بجلی کی عدم فراہمی انتہائی تشویشناک ہے۔ اگر فوری طور پر لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہیں ہوا تو ہم پورے عوام کو جمع کرکے شگر سینٹر میں ایکسین آفس کے سامنے دھرنا دیں گے۔ ایس سی او کے حکام حسب وعدہ تسر کے عوام پر ناانصافی بند کریں۔ موبائل سگنل اب انسان کی بنیادی ضرورت بن گئی ہے۔ پچھلے ایک عرصے سے موبائل سگنل خراب ہونے کی وجہ سے عوام ذہنی مریض بن چکا یے۔ ایس سی او کے حکام حسب وعدہ فوری طور پر تسر ٹاور کی تکنیکی خرابی دور کرکے سگنل کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔