WhatsApp Image 2022 12 27 at 3.59.55 PM 924

تری ہر بات میں مانوں گا سپاہی کی طرح
مجھے اب تیری ضرورت ہے دوائی کی طرح

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

یہ نہ سوچو کہ ابھی عشق میں رسوا ہونگے
چال اب ہم نے بھی چلنی ہے کھلاڑی کی طرح

میں نہ پڑھ پایا تری ذات کا اک بھی صفحہ
تجھ میں الجھن ہے میری جان ریاضی کی طرح

جب کتاب آئے گی ہاتھوں میں تو چکرائے گا
جو سمجتا ہے مجھے آج اناڑی کی طرح

میں کہ غالب کے ہر اک شعر پہ قربان ہوا
ان کے اشعار میں لذّت ہے مٹھائی کی طرح

میں تقی میر کی اردو کا مکمل عاشق
بائیو پڑھتا ہوں ہمیشہ ہی نمازی کی طرح

تم نے دیکھی ہی نہیں میری محبت مشتاق
تم کبھی آنا میرے پاس سوالی کی طرح

ثقلین مشتاق۔

50% LikesVS
50% Dislikes

تجھ میں الجھن ہے میری جان ریاضی کی طرح. ثقلین مشتاق۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں