بلتستان پر ایک نظر، محمودہ شگری اسوہ گرلز کالج سکردو

urdu column, the beautiful Baltistan

بلتستان پر ایک نظر، محمودہ شگری اسوہ گرلز کالج سکردو
بلتستان ایک عظیم وادی ہے جس کی خوب صورتی کو بیان کرنے کے لیے میرےپاس الفاظ کی قلت ہے ۔یہاں کے عظیم لوگوں نے ڈوگروں کو بھاگا کر اس علاقے کو حاصل کیا۔یہ اس وادی کی خوب صورتی ہی ہے جس کی وجہ سے یہ لاکھوں سیاحوں کے دلوں کی آماجگاہ بنے ہوئے ہیں۔ہر سال مختلف جگہوں سے لاکھوں لوگ سیرو سیاحت کے لیے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ وادی بلتستان خوب صورتی کے حوالے سےاپنی مثال آپ ہے۔ہر طرف سرسبزی کا اجارہ ہے اونچے اونچے پہاڑ اور اس پر جمی ہوئی برفیلے گلیشرز اس کی خوب صورتی میں چار چاند لگا دیتے ہیں۔۔ بقول شاعر

” پہاڑی سلسلے چاروں طرف اور بیچ میں ہم ہے
مثال گوہر نایاب ہم پتھر میں رہتے ہیں۔

الغرض بلتستان خوب صورتی کا ایک مکمل حوالہ ہے۔اگر ہم یہاں کےلوگوں کی بات کریں تو یہاں کے لوگ نہایت پر خلوص،خوش اخلاق،ہمدرد،انتہائی شفیق اور مہمان نواز ہیں ۔اگرچہ یہ لوگ سادہ زندگی گزارتے ہیں پھر بھی مہمانوں کی اس قدر خاطر تواضع کرتے ہیں کہ پوری دنیا میں ایسی مہمان نوازی کی مثال نہیں ملتی۔ بلتستان کے لوگ انتہائی غیرت مند ہوتے ہیں۔یہاں اکثریت کا پیشہ کاشت کاری ہے تاہم چند لوگ سرکاری اور نجی محکموں میں ملازمت کرتے ہیں ۔بلتستان کے روایتی کھانوں میں خاص طور پر مار زن ۔سترپ بلے،پڑاپو،ممتو،آب گوشت،کھربا، ژہپ کھور،اس کے علاوہ بھی چند ایک کھانے کی چیزیں مشہور ہیں جوکہ یہاں کے روایتی انداز سے تیار کیے ہیں ۔ اہلیان بلتستان کی تہذیب و ثقافت میں ان کے ملبوسات دنیا کے خوب صورت ملبوسات میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہاں کے اکثر لوگ قمیص اور شلوار زیب تن کرتے ہیں۔اس کے علاوہ قار،بل گوس،بلتی ٹوپی،شینا ٹوپی مشہور لباسوں میں شمار ہوتا ہے۔بلتی اور شینا یہاں کی مشہور زبانیں ہیں ۔جمہوریت کی زبان یہی دو زبانیں ہیں۔
بلتستان کا موسم بہت پیارا اور خوش گوار ہوتا ہے ۔سردیوں میں یہاں سخت سردی پڑتی ہے اور خوب برف باری کاسماں ہوتا ہے ۔اس کے علاوہ موسم بہار انتہائی خوب صورت اور قابل دید ہوتا ہے۔موسم گرما فصل اور دوسرے پھلوں کے پکنے کا موسم ہوتا ہے جوکہ انتہائی دیدہ پرور ہوتا ہے۔۔ یہاں کے پھلوں میں خوبانی،ناشپاتی،سیب،شہتوت،چیری ،آلو بخارا اور انگور بہت مشہور ہیں۔ موسم سرما میں گرم مشروبات اپنے روایتی انداز سے تیار کیے جاتے ہیں ان میں دیسی بلے،کڑک اور آب گوشت مشہور ہیں ۔اس کے علاوہ پھلوں میں خشک خوبانی،خشک شہتوت ،اخروٹ ،بادام مشہور و معروف ہیں۔بلتستان کے موسم کی بات کریں تو خاص طور پر موسم بہار اور موسم گرما بڑا سہانا رہتا ہے۔موسم گرما انتہائی مختصر جبکہ موسم سرما کافی لمبا ہوتا ہے جوکہ چھے سے سات مہینے تک جاری رہتا ہے۔ موسم سرما میں اونچے اونچے پہاڑ برف سے ڈھک جاتے ہیں تو یہ علاقہ مزید دلکش ہو جاتا ہے لیکن پہلے کی نسبت اب گلوبل وارمینگ کی وجہ سے موسم میں تبدیلی آرہی ہے ۔اگر ہم یہاں کی تہذیب و ثقافت کی بات کریں تو یہاں کے لوگ مذہب سے زیادہ لو لگانے والے ہیں اس وجہ سے مذہبی تہوار جوش وخروش سے مناتے ہیں جس میں عاشورہ کی محافل و مجالس،شب قدر ،شب برات ،ائمہ اطہار کی ولادت و شہادت انتہائی عقیدت سے مناتے ہیں ۔
یہاں کے تفریحی مقامات میں شنگریلا،سدپارہ،دیوسائی ، کھرفوچو،ہشوپی باغ،سلطان آباد بشو،شگر فورٹ وغیرہ شامل ہیں۔جن کو دیکھنے لاکھوں تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاح آتے ہیں۔ القصہ مختصر یہ علاقہ اس قدر دل نشین ،خوب صورت اور جنت کا ٹکڑا ہے اگر حکومت پاکستان اس علاقے پر تھوڑی توجہ دے یہ علاقہ پاکستان کو ساتویں آسمان تک پہنچا سکتا ہے ۔

پشاور میں‌سول سیکورٹی گارڈ کی نوکریاں

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فِیشن اینڈ ڈیزائن (PIFD) لاہور اور Synthetic Products Enterprises Limited (SPEL) کے ایک وفد نے یونیورسٹی آف بلتستان، سکردو (UoBS) کا دورہ کیا

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوتھنگ میں ایجوکیشنل کانفرنس و یوم مادر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا

پرنسز زہرا کا دورہ گلگت بلتستان اور عوامی تواقعات ، فریاد فدائی

urdu column, the beautiful Baltistan

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں