پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فِیشن اینڈ ڈیزائن (PIFD) لاہور اور Synthetic Products Enterprises Limited (SPEL) کے ایک وفد نے یونیورسٹی آف بلتستان، سکردو (UoBS) کا دورہ کیا

urdu news, delegation from Pakistan Institute of Fashion and Design (PIFD) Lahore and Synthetic Products Enterprises Limited (SPEL) visited University of Baltistan, Skardu

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فِیشن اینڈ ڈیزائن (PIFD) لاہور اور Synthetic Products Enterprises Limited (SPEL) کے ایک وفد نے یونیورسٹی آف بلتستان، سکردو (UoBS) کا دورہ کیا
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فِیشن اینڈ ڈیزائن (PIFD) لاہور اور Synthetic Products Enterprises Limited (SPEL) کے ایک وفد نے یونیورسٹی آف بلتستان، سکردو (UoBS) کا دورہ کیا۔یونیورسٹی آف بلتستان، سکردو کے ذمہ داران نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا ۔وفد کی آمد کے موقع پر 29 مئی 2024 بروز بدھ یونیورسٹی اف بلتستان سکردو کے سٹی کیمپس میں سہ فریقی (UoBS, PIFD، اور SPEL) اجلاس منعقد ہوا۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان کی ہدایت پر ڈائریکٹر اکیڈمکس یونیورسٹی آف بلتستان سکردو ڈاکٹر حاجی کریم خان نے وفد کا خیر مقدم کیا اور انہیں یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے حوالے سے بریفنگ دی ۔سہہ فریقی اجلاس میں ڈاکٹر حاجی کریم خان، کنٹرولر امتحانات اور ڈائریکٹر اکیڈمکس پروفیسر حنا طیبہ خلیل وائس چانسلر، PIFD
الماس حیدر، چیئرمین،سپیل ڈاکٹر ذاکر حسین ذاکر،ڈائریکٹر بیرونی روابط ، جیمولوجی اور آرکیالوجی ، ہیریٹیج اسٹڈیز
صلاح الرحمان، ڈپٹی کورس کوآرڈینیٹر/ فیکلٹی جیمز اینڈ جیولری ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ، PIFD،ڈاکٹر غلام رضا، ایچ او ڈی، نیچرل ریسورس مینجمنٹ
ڈاکٹر ابراہیم حسین، ایچ او ڈی ٹورازم اینڈ ہاسپیٹلیٹی مینجمنٹ
محترمہ ماریہ اکبر، لیکچرار ٹورزم اینڈ ہاسپیٹلیٹی مینجمنٹ
شمشاد حسین، پروگرام منیجر
محترمہ عروسہ حاجرہ، لیکچرر آرکیالوجی اینڈ ہیریٹیج اسٹڈیز
نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حاجی کریم خان نے وائس چانسلر، سینئر مینجمنٹ ٹیم، فیکلٹی، اور طلباء کی جانب سے وفد کا خیرمقدم کیا اور وفد کو یونیورسٹی کی مختلف سرگرمیوں اور تعلیمی خدمات سے آگاہ کیا۔ ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی خطے کا واحد ادارہ ہے جو دورافتادہ وادیوں میں رہنے والی کمیونٹیز کے نوجوانوں کی اعلیٰ تعلیم اور ہنر کی ترقی کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ یونیورسٹی کے تمام پروگرام سیاق و سباق کی ضروریات، حقائق اور مستقبل کے امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے گئے ہیں۔ یونیورسٹی میں طلباء کی اکثریت لڑکیوں کی ہے۔ ڈاکٹر حاجی کریم خان نے تعلیمی اور صنعت کے اشتراک پر زور دیا تاکہ مارکیٹ پر مبنی پروگراموں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور 21ویں صدی کے نوجوانوں کو متعلقہ مہارتوں، سے آراستہ کیا جا سکے۔
ٹورزم اینڈ نیچرل ریسورس مینجمنٹ (NRM) کے شعبوں کے سربراہان ڈاکٹر ابراہیم حسین اور ڈاکٹر غلام رضا نے وفد کو اپنے کام اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ اسی طرح، ڈاکٹر ذاکر حسین، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکیجز اور ایچ او ڈی آرکیالوجی اینڈ ہیریٹیج اسٹڈیز اینڈ جیمولوجی نے وسائل کی ترقی اور مارکیٹنگ کے شعبوں میں تربیت میں تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
مہمان وفد نے ڈپلومہ اور سرٹیفیکیٹ کورسز پیش کرنے کے لیے مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔ وفد نے مقامی صنعتوں کے فروغ میں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا
۔ PIFD کی وائس چانسلر، پروفیسر حنا طیب نے بتایا کہ UoBS اور PIFD کے درمیان پہلے ہی ایک ایم او یو پر دستخط ہو چکے ہیں اور وہ UoBS کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں ۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ سیاحوں کی سہولت کے لیے مشترکہ گائیڈ بک ترتیب دی جائے گی جس سے سیاحوں کو سہولیات میسر ائیں گی مستقبل میں تینوں اداروں کے مابین باہمی تعاون کو مزید تیز اور فعال کیا جائے گا اور اس حوالے سے جلد ایک مفاہمت نامے پر بھی دستخط ہونگے۔ یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے ڈائریکٹر بیرونی روابط اس مفاہمت نامے کا مسودہ تیار کرینگے ، ایم او یو کو حتمی شکل دینے کے بعد دونوں اداروں کے ذمہ داران اس پر دستخط کرینگے۔ ۔ ایم او یو پر دستخط کی تقریب ایم او یو کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے بعد ہوگی۔ اس کے علاوہ تینوں اداروں کے مابین تربیتی پروگرامز کے انعقاد پر بھی اتفاق ہوا تینوں فریق مقامی ثقافت (ملبوسات، زیورات، ) کو قومی اور بین الاقوامی مارکیٹ
کے معیار پر لانے کے لیے باہمی تعاون کرینگے ۔ یونیورسٹی آف بلتستان سکردو ان تینوں افعال کی انجام دہی کے لیے ایک فوکل پرسن مقرر کرے گا اجلاس میں مقامی انسانی وسائل کی بھی استعداد کو بڑھانے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق ہوا۔ مہمان وفد یونیورسٹی کے نئے کیمپس اور علاقے کا بھی دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیں گے اور یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے ڈائریکٹر بیرونی روابط اس مرحلے میں مہمان وفد کی رہنمائی کرینگے ۔ اجلاس کے آخر میں یونیورسٹی آف بلتستان کی جانب سے ڈاکٹر حاجی کریم خان نے مہمان وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں اداروں کے ساتھ باہمی تعاون اور روابط کو مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں۔

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوتھنگ میں ایجوکیشنل کانفرنس و یوم مادر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے یورپی یونین کی پاکستان میں تعینات سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا Dr. Riina Kionka کی قیادت میں ملاقات

urdu news, delegation from Pakistan Institute of Fashion and Design (PIFD) Lahore and Synthetic Products Enterprises Limited (SPEL) visited University of Baltistan, Skardu

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں