اگلے پانچ سالوں میں گلگت بلتستان سے 90 فیصد بے روزگاری کا خاتمہ کرینگے۔

اگلے پانچ سالوں میں گلگت بلتستان سے 90 فیصد بے روزگاری کا خاتمہ کرینگے۔

*انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈائریکٹوریٹ کا افتتاح کردیا گیا۔اگلے پانچ سالوں میں گلگت بلتستان سے 90 فیصد بے روزگاری کا خاتمہ کرینگے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد علی قائد۔مستقبل میں گلگت بلتستان آئی ٹی کا حب بن جائے گا۔سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی و اطلاعات ضمیر عباس۔*
گلگت۔
وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد علی قائد نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈائریکٹوریٹ کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر معاون خصوصی ںرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی و اطلاعات ضمیر عباس نے ٹریننگ کورس مکمل کرنے والے طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد علی قائد نے کہا کہ اگلے پانچ سالوں میں گلگت بلتستان سے 90 فیصد بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انتہائی قلیل عرصے میں گلگت بلتستان میں آئی ٹی کے شعبے میں اہم اقدامات اٹھائے گئیے ہیں۔ آئی ٹی کے شعبے کے استعداد کار کو بڑھانے کیلئے حکومت گلگت بلتستان اپنی بھرپور توانائیاں بروئے کار لارہی ہے۔آج کا دور آئی ٹی کا ہے،ہم اس شعبے کے ذریعے خطے میں روزگار کے نئے مواقع فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی نے روز مرہ کے کام آسان بنانے کے ساتھ ساتھ ہمارا بہت سارا وقت بھی بچایا ہے۔ انسانی بقا کے لیے ٹیکنالوجی بہت ضروری ہے۔ماضی میں جو مشکلات ٹیکنالوجی نہ ہونے کی وجہ سے درپیش تھی، وہ اب کافی حد تک حل ہوچکی ہے۔ ٹیکنالوجی نے ہماری بہت سی مشکلات کو آسانیوں میں تبدیل کر دیا ہے۔انہوں نے طلباء وطالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب لائیں،اپنا وقت بچائیں اور اس سے فوائد حاصل کریں۔
اس موقع پر سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی و اطلاعات ضمیر عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ مستقبل میں گلگت بلتستان آئی ٹی کا حب بن جائے گا۔انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جدید ترین دور میں آئی ٹی کا شعبہ انتہائی وسیع ہو چکا ہے کہ انسان تصور بھی نہیں کر سکتا،ٹیکنالوجی نے ایک متوازی دنیا قائم کر لی ہے۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے آپ نہ صرف اپنے کام بلکہ اپنی ذات کو بھی بہتر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کر سکتے ہیں۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈائریکٹوریٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر مختلف شعبوں میں ٹریننگ کورس مکمل کرنے والے طلباء و طالبات اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر امید ہیں اور حکومت گلگت بلتستان کے مشکور ہیں کہ ہمیں ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔انہوں نے ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں آئی ٹی کے شعبے کے قیام اور قلیل عرصے میں اس کے استعداد کار کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ بہترین سہولیات سے مزین آئی ٹی پارکس کو فنکشنل کرنے پر حکومت گلگت بلتستان اور سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اقدامات کو زبردست الفاظ میں سراہا۔
##

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں