انجمن طلباء بلغار اور سول سوسائٹی سب ڈویژنل ڈغونی نے گندم سبسڈی اور سروے کو مسرد کرتے ہوئے آج نماز جمعہ کے بعد پورے سب ڈویژن میں احتجاج کا اعلان کردیا،

گانچھے( ملک ساقی) اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن ڈغونی آفس میں گندم سبسڈی اور سروے کے حوالے سے بلائی گئی میٹنگ ناکام، انجمن طلباء بلغار اور سول سوسائٹی اور عمائدین سب ڈویژن ڈغونی نے حکومتی فیصلے کے خلاف بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر آفس میں منعقدہ میٹنگ میں سب ڈویژن ڈغونی کے عمائدین سمیت انجمن طلباء بلغار اور سول سوسائٹی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن ڈغونی نے حکومتی موقف اختیار کرتے ہوئے عوام کو حکومت کے ساتھ تعاون کرنے اور سروے کو کامیاب بنانے کے لیے ساتھ دینے کی اپیل کی جس پر عمائدین خصوصاً انجمن طلباء بلغار اور سول سوسائٹی سب ڈویژن ڈغونی نے سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم پورے گلگت بلتستان میں جاری عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے بھرپور مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے میٹنگ میں مزید کہا کہ حکومت اور انتظامیہ عوام کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں جو ہم برداشت نہیں کریں گے۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان اور انجمن تاجران کے موقف اور فیصلے کی روشنی میں آج نماز جمعہ کے بعد پورے سب ڈویژن ڈغونی کے جامع مسجد و خانقاہوں سے سوق بلغار چوک تک ریلی نکالیں گے۔ سوق بلغار چوک پر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
Announcing a protest in the entire sub-division today after Friday prayers, rejecting the wheat subsidy and survey