الیکشن کمیشن کا وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات جلد از جلد کرانے کا فیصلہ۔
الیکشن کمیشن کا وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات جلد از جلد کرانے کا فیصلہ۔
5 سی این نیوز ویب اسلام آباد ۔
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جلد از جلد کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور تیاریاں بھی تیز کر دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق پولنگ کے لئے 10 جنوری کی تاریخ زیر غور ہے، حتمی تاریخ کا تعین چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ممبران کی مشاورت سے کریں گے ۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کلعدم قرار دیتے ہوئے بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 31 دسمبر کو ہی کرانے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی درخواستوں پر مختصر تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا 27 دسمبر کا فیصلہ کلعدم قرار دیا جاتا ہے اور اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق کروائے جائیں ۔ حکومت انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کو مکمل معاونت فراہم کرے، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ جسٹس ارباب محمد طاہر نے پڑھ کر سنایا۔