WhatsApp Image 2023 06 07 at 4.47.30 AM 395

ازدفتر ڈپٹی کمشنر استور

ڈپٹی کمشنر استور زید احمد نے واضح کیا ہے کہ سڑکوں سمیت عوامی گزرگاہوں اور عام راستوں میں ہر قسم کی تجاوزات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاۓ گا. اور ایسی تمام تجاوزات کو فوری ہٹایا جاۓ گا جہاں سڑک اور عام عوامی گزرگاہ ہو. انہوں نے اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر استور اور اسسٹنٹ کمشنر شونٹر کو واضح احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ فوری طور پر بلا امتیاز تمام سڑکوں اور عوامی رستوں سے ہر قسم کی تجاوزات کو ہٹا کر واگزار کرائیں تاکہ کسی عوام الناس کو مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے.انہوں نے واضح کیا کہ مین سڑک سمیت تمام رابطہ سڑکوں سے بھی فوری تجاوزات ہٹاۓ جائیں گے. اس حوالے سے بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی. انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ عوامی راستوں/گزرگاہوں میں تجاوزات کرنے سے اجتناب کریں اور اگر تجاوز ہو بھی تو فوری ختم کریں.

*شعبہ اطلاعات*
ضلعی انتظامیہ استور

50% LikesVS
50% Dislikes

ازدفتر ڈپٹی کمشنر استور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں