رگن فیسٹیول ،
رگن فیسٹیول 2023
سکردو ڈسٹرکٹ انتظامیہ سکردو کے زیر اہتمام بلتستان رگن فیسٹیول 2023 کا باقاعدہ آغاز ڈسٹرکٹ پارک ہلمہ رنگاہ سکردو میں کمشنر بلتستان آئس ہاکی میچ سے ہوا۔
جس کے مہمان خصوصی کینیڈین ہائی کمشنر تھے۔ اس کے علاوہ کمشنر بلتستان ڈویژن، ڈپٹی کمشنر سکردو، ایس ایس پی سکردو، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس، سول سوسائٹی، پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا، خواتین، بچے اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی نے آسمان میں کبوتر اور فانوس چھوڑ کر باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر بلتستان کے ثقافتی جانور یاک پریڈ کی گئی اور نوجوانوں نے تائی کوانڈو شو کے خوبصورت کرتب اور مظاہرے کئے۔ جسے شائقین نے خوب داد دی۔ آئس ہاکی میچ میں مہمان خصوصی کینیڈین ہائی کمشنر نے گیند پھینک کر آئس ہاکی کا افتتاح کیا۔ آئس ہاکی میچ ٹیم سکردو انچن اور ٹیم دیوسائی کے مابین کھیلا گیا۔ میچ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا۔ اور اضافی وقت میں سکردو انچن نے گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے کہا کہ یہاں سکردو آکر بہت خوشی محسوس کر رہی ہوں۔ یہاں کے لوگ، یہاں کے قدرتی حسن اور یہاں کے تہذیب و تمدن کو دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ اس کے علاوہ عوام الناس کی جانب سے فیسٹیول کے انعقاد پر انتظامیہ کے کوششوں کو سراہا۔ اور لوگوں کو سردیوں میں بہترین تفریح کا موقع فراہم کیا، جس سے لوگ خوب لطف اندوز ہوئے۔