پاکستان آئی ۔ایم۔ایف کے تمام شرائط ماننے کو تیار

پاکستان آئی ۔ایم۔ایف کے تمام شرائط ماننے کو تیار
Urud News, Willing to accept all conditions of MF
پاکستان کی موجودہ حکومت بلآخر عالمی مالیاتی ادارے کی تمام شراٸط ماننے کو تیار ہوگٸی ۔عوام ایک اور مہنگاٸی کی سونامی کا مقابلہ کرنے کو ذہنی طور پر تیار رہیں ۔گزشتہ رات وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے عوام سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ میں اپنی جان اور سیاسی کماٸی کو قربان کرنے کے لٸے تیار ہوں ۔مگر کسی صورت ڈیفالٹ کرنے نھیں دونگا ۔انہوں نے عالمی مالیاتی ادارے کو مخاطب کرتے ہوۓ کہا کہ آٸیں مل بیٹھ کر بات چیت کر کے معاملات کو آگۓ بڑھاتے ہیں ۔پاکستان نواں جاٸزہ اجلاس کو مکمل کرنا چاہتا ہے ۔اس سے قبل مالیاتی ادارے نے حکومت کو ٹیکس کی کولیکشن اور منی بجٹ لانے کا بھی مشورہ دیا ہے ۔اگر مالیاتی ادارے کو اپنے اہداف پورے کرتے نظر نھیں آۓ تو وہ پاکستان کو قسط کی ادایٸگی روک سکتی ہے ۔اور پاکستان کے پاس ریزرو کی مقدار بھی کافی کم ہوچکی ہے ۔دوست ممالک بھی رقوم دینے کو تیار نھیں ۔ایسا صورتحال رہا تو دیوالیہ ہوجاۓ گا ۔آٸی ۔ایم۔ایف سے مزاکرات کی بازگشت نے مہنگاٸی کے ستاۓ عوام الناس کو ایک اور خطرے کی گھنٹی سے آگاہ کیا ہے ۔حکومت نے ساتھ میں یہ بھی اعلان کر رکھا ہے کہ اس پروگرام کے اثرات صرف امیروں تک محدود رہے گی ۔دیکھنا یہ ہے کہ حکومت کس طرح کی حکمت عملی اپناتی ہے جس سے سانپ بھی مرے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے ۔بہرحال عوام اپنی تیاری پکڑلیں ۔ایک اور مہنگاٸی کی سونامی استقبال کے لٸے دہلیز پر دستک دینے کو تیار ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں