چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت رواں سال ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا ششماہی جائزہ اجلاس منعقد ہوا
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت رواں سال ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا ششماہی جائزہ اجلاس منعقد ہوا
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت رواں سالانہ ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا ششماہی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام محکموں کے انتظامی سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان سماجی و اقتصادی منصوبہ برائے 2024-29 اور گلگت بلتستان انویسٹمنٹ پلان پر بھی تفصیلی غورو خوض کیا گیا۔اجلاس میں منصوبوں کیلئے مختص فنڈز کے فعال استعمال
، کام کے رفتار اور منصوبوں پر عملدرآمد میں حائل روکاوٹوں پر بحث کے علاوہ ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے سیکریٹری برقیات کو خطے میں بجلی کے بحران کے خاتمے کیلئے توانائی کے منصوبوں پر پیشرفت تیز کرنے اور موسمیاتی تغیرات کے پیش نظر ماحول دوست سستی پن بجلی پیدا کرنے کے وسائل اور استعداد پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ نے پانچ سالہ(29-2024) سماجی و اقتصادی ترقی منصوبہ اور گلگت بلتستان انویسٹمنٹ پلان کا پہلا مسودہ بھی پیش کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئےچیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے کہا کہ سماجی و اقتصادی پانچ سالہ منصوبہ اور گلگت بلتستان انویسٹمنٹ پلان کا مقصد ترقیاتی تنظیموں کے ساتھ ممکنہ شراکت داری کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کے مواقع کو ترویج دینا ہے تاکہ عوام کیلئے نجی شعبے کے تعاون سے روزگار کے مواقع پیدا ہو سکیں اور خطے کی فی کس آمدنی میں اضافے کیلئے راہ ہموار ہو سکے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے ان منصوبوں پر تیکنیکی مشاورت ایک ہفتے میں مکمل کرنے کے بعدتوثیق کے لیے مقننہ میں پیش کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نےخطے کی مجموعی ترقی اور اصلاحات کے نفاذ کیلئے محکمہ منصوبہ بندی اور دیگر سرکاری محکموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے گورننس کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور تعمیر و ترقی کیلئے مربوط حکمت عملی وضع کرنے پر بھی زور دیا۔
urtdu news, Chief Secretary Gilgit-Baltistan chaired a half-year review meeting on the progress of development projects this yea .